تازہ تر ین

ن لیگ میں دھڑے بندی, سینئر قیادت کی مریم کیخلاف بغاوت

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن)میں دھڑے بندی کو رواں ماہ ہی منظر عام پر لانے کے لیے فہرست کو حتمی ترتیب دی جارہی ہے ۔30سے زائد ناموں کو فائنل کر دیاگیا جبکہ دیگر پر مشاورت جاری ہے ۔مسلم لیگ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ایم ایل این میں دھڑے بندی کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملناشروع ہو گئی ہے ،رواں ہفتہ میں قومی اسمبلی اور سینٹ اجلاسوں کے دوران لیگی ارکان کی عدم دلچسپی اور پارلیمنٹ کی راہداریوں میں گروپ کی شکل میں کھڑے ارکان اپنی جماعت کے مستقبل پر ہی بات کرتے نظر آتے ہیں ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بااعتماد دوست کی ذمہ داری لگائی کہ پارلیمنٹ اجلاسوں میں ارکان اور وزرا کی عدم دلچسپی کیوں ہے تو انہیں بتایا گیا کہ جماعت کو توڑنے کے لیے حتمی کام شروع کر دیا گیا ہے ،بہت جلد 30سے زائد ارکان پارلیمنٹ اور وزرا ء ”شہباز شریف “کی قیادت میں ایوان میں داخل ہونگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے حیرت کا اظہار کیا اور خاموشی اختیار کر لی۔مسلم لیگ کے ایک معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ کی سینئر قیادت کسی صورت مریم نواز کو اپنا لیڈر ماننے کے لیے تیار نہیں ہے اور انہوں نے شہباز شریف کو اپنا نیا قائد قبول کر لیا ہے ۔میاں نواز شریف کی جانب سے جیسے ہی مریم نواز کو پارٹی قیادت کا عندیہ دیا گیا تو پھر فوری طور ایک سینئر رہنما میں نہ مانوں کی آواز بلند کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ میں میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی بھی نئے گروپ میں شامل ہونگے اور ان سے متعلق مریم نواز اور میاں نواز شریف کو بھی معلوم ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز نے اپنے والد سے دو ٹوک میں بات کر لی ہے کہ پارٹی مزید دس سا ل تک نہیں سنبھل سکتی تو ٹھیک ہے مگر قیادت کسی اور کو نہیں سونپی جانی چاہیے ۔پنجاب اسمبلی میں بھی نواز اور شہباز گروپ کے ارکان نے لاہور میں ڈیرے لگا رکھے ہیں اور ایک دوسرے کو قائل کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ شروع ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نئے گروپ کا اعلان متوقع ہے اور یہ اعلان لاہور میں کیا جائیگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv