تازہ تر ین

NA-120کی عوام نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(ویب ڈیسک )بیگم کلثوم نواز 59540 حاصل کر کے NA-120کا الیکشن جیت لیا جبکہ دوسرے نمبر پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے 46380ووٹ حاصل کیے ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور 220 مجموعی پولنگ اسٹیشنز میں سے 71 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف پر برتری حاصل ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
71 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز 20330 ووٹوں کے ساتھ پہلے اور تحریک انصاف کی یاسمین راشد 16887 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف پر 3443 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔
پولنگ اسٹیشن نمبر 163 گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز سے موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کی یاسمین راشد 790 ووٹ حاصل کر کے آگے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز نے 170 اور پیپلزپارٹی کے فیصل میر نے 129 ووٹ حاصل کئے۔پولنگ اسٹیشن نمبر 44، سٹی ڈسٹرکٹ گرلز اسکول کریم پارک کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے 436، مسلم لیگ ن کی کلثوم نواز نے 198 اور پیپلزپارٹی کے فیصل میر نے 95 ووٹ حاصل کیے۔پولنگ اسٹیشن نمبر 73، سی ڈی جی ایل مومن پورہ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی کلثوم نواز 280 ووٹ لے کر پہلے، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد 138 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv