تازہ تر ین

این اے 120: پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے حلقہ این اے 120 میں دن بھر گہما گہمی رہی۔ ووٹنگ کے آغاز میں ٹرن آو¿ٹ کم دیکھنے میں آیا۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشنز کے باہر ووٹرز کی قطاریں طویل ہوتی گئیں۔ خواتین کے ساتھ ساتھ بزرگ شہری بھی حق رائے دہی استعمال کرنے میں پیش پیش رہے۔ کلثوم نواز اور یاسمین راشد کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔
سیاسی جماعتوں نے اپنے ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز تک لانے کیلئے خوب جتن کئے۔ ن لیگ کے متوالے اور پی ٹی ا?ئی کے کھلاڑی دونوں اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے لئے پرجوش نظر آئے۔حلقے میں سکیورٹی کے لئے فوج اور رینجرز کے ساتھ ساتھ پولیس کے سات ہزار جوان تعینات تھے۔ داتا دربار پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ داتا دربار پر قائم کنٹرول روم سے سکیورٹی معاملات کی مانیٹرنگ بھی کی گئی۔حلقے کے تمام 220 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ 39 پولنگ سٹیشنز پر پہلی بار بائیو میٹرک مشینوں کا تجربہ بھی کیا گیا۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 321786 ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv