تازہ تر ین
panama

نواز شریف اور بچوں کے اثاثوں بارے چھان بین عدالت کیا کرنے والی ہے؟

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے نیب ریفرنسز کی کارروائی مکمل ہونے تک سابق وزیر اعظم نوازشریف انکے بچوںاور خاندان کے تمام اثاثوں کو منجمد کرنے کے لئے دائر درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور چئیرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پانامہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے احکامات صادر کر رکھے ہیں، انہوں نے کہاکہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے شریف فیملی کی جانب سے بیرون ملک جانے اور اداروں سے ٹکراو کے خدشات موجود ہیں، انہوں نے بتایا کہ نوازشریف انکے بچے اور ان کی فیملی کی پاکستان اور بیرون ملک جائیدادوں کے علاوہ متعدد اکاونٹس اور دیگر اثاثہ جات موجود ہیںسپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کے لئے شریف فیملی کے تمام اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔جس پر عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور چئیرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv