تازہ تر ین

نااہلی کا فیصلہ دینے والوں بارے مریم نواز کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نا اہلی کا شکریہ، آج جدھر نظر دوڑا¶ ہر جگہ نواز شریف نظر آتا ہے، نا اہلی کا فیصلہ دینے والے چھپ کر بیٹھ گئے ۔ نواز شریف سینہ تان کر کھڑا ہے ملک جب ترقی کر رہا تھا تو اسے کمزور اور غیر مستحکم کیا گیا۔ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے صادق اور امین ہو گئے۔ انصاف کو انصاف دلانے ے لئے کھڑا ہونے والا نا اہل ہو گیا17ستمبر کو عوام بتا دیں اب مہروں کی سیاست نہیں چلے گی،لیڈر کے ساتھ کھڑے رہنے کی وجہ سے میرے خلاف ڈان لیکس اور پانامہ کی سازش کی گئی ، ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں خواتین ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ میں خواتین ورکروں کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں میں میرے والد اور والدہ آپ کے احسان مند ہیں۔ ہمیں کوئی بھی مسئلہ ہو تو مائیں بہنیں، بیٹیاں سب سے آگے ہوتی ہیں۔ میں نے بہت سی سازش اپنے سینے پر لیں لیکن کبھی آنچ نہیں آنے دی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر معاملے میں نواز شریف کے ساتھ دیوار بن کر کھڑی رہی نواز شریف کو نا اہل کر دیا گیا تو بھی مائیں بہنیں۔ میری ماں کےس اتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ڈان لیکس اور پانامہ میں سازش کی گئی مگر ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ عوام میں ہماری محبت پہلے سے بڑھی ہے انہوں نے کہا کہ 2013ءمیں جب گلی گلی محلے محلے گئی تھی تو اندھیرے تھے مگر آج آئی ہوں تو ہر گھر میں روشنیاں ہیں جب پاکستان ترقی کر رہا تھا سی پیک موٹر ویز بن رہے تھے پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا تھا۔ لوڈ شیڈنگ ختم ہو رہی تھی تو پاکستان کی ترقی کو کیوں روکا گیا ۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ ملک کی ترقی ہو رہی ہے تو ملک کو کمزور اور غیر مستحکم کیوں کیا گا۔ دھاندلی پانامہ نہیں چلا تو اقامہ چل گیا۔ انوں نے کہا کہ عدالتوں سے بھاگاہوا، عدلیہ اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا عدالتوں سے سرٹیفائڈ جھوٹا آج صادق اور امین ٹھہرا اور نواز شریف کو بڑے بیٹے سے پیسے لینے اور چھوٹے سے نہ لینے پر نا اہل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کا مقدمہ لے کر عوام کی عدالت میں آئی ہوں۔ عوام کی عدالت نے17ستمبر کو واضح اور دو ٹوک فیصلہ کرنا ہے پانامہ جیسا انصاف نہیں چاہیئے۔ آج انصاف خود انصاف مانگ رہا ہے۔ 17ستمبر کو لاہور ساڑھے چار سال سے ہونے والی سازشوں کا جواب دے گا اور انصاف کرے گا۔ اہلیت اور نا اہلی کا فیصلہ عوام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے نواز شریف جو بات کر سکتا ہے اور کسی میں اس کی ہمت نہیں ہے جب انصاف خود انصاف مانگ رہا تھا تو نواز شریف ہی ان کے ساتھ کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نا اہلی کا شکریہ کہ اسلام آبادسے لاہور تک 4دن کی ریلی میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی آج جدھر دیکھو ادھر نواز شریف نظر آ رہا ہے۔ اب نواز شریف کا فیصلہ عدالت نہیں عوام کرے گی۔ 17ستمبر کو انتخاب نہیں ایک لکیر ہے جس کے ایک طرف ووٹ کی عزت ، عوام کی طاقت ، خدمت کی سیاست اور نواز شریف ہے دوسری طرف مہرے سازشی اور ووٹ کی بے حرمتی کرنے والے کھڑے ہیں۔ بتا دو کہ اب مہروں کی سیاست نہیں چلے گی۔ سازش ووٹ مانگنے آئیں تو بتا دینا میٹرو کو جنگلہ کہنے والوں ، ڈینگی کو مذاق بنانے والوں لاہور کو گالیاں دینے والوں کو ووٹ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذاق اڑانےو الوں کو بتا دو کہ جب وہاں لوگ ڈینگی سے مر رہے ہیں تو وہ مدد کے لئے شہباز شریف کو پکار رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عزت خدا کی ذات دیتی ہے ایک مہرہ اکیلے نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکا اب دوسرے مہروں کو لایا جا رہا ہے۔ جنہوں نے نا اہلی کا فیصلہ دیا وہ آج چھپ کر بیٹھے ہیں اور نواز شریف سینہ تان کر کھڑا ہے اس کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv