تازہ تر ین
imran

نواز شریف کرپٹ, اربوں لوٹ کر قوم کو مقروض کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ایک مافیا کےخلاف جنگ میں کامیابی دی۔ نواز شریف ایک شخص نہیں پورا مافیا ہے۔ شریف خاندان کے پاس بیرون ملک اربوں کی پراپرٹی کہاں سے آئی۔ یہاں سے پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے۔ جمہوریت کے نام پر کرپٹ نظام کو بچا رہے ہیں۔ کرپٹ مافیا ہی قمر زمان چودھری اور ظفر حجازی کو لیکر آتا ہے تاکہ اس کی منی لانڈرنگ اور چوری نہ پکڑی جا سکے۔ ہم ادارے ٹھیک کرنے کا دعویٰ اس لئے کرتے ہیں کہ اگر اوپر کرپشن نہ ہو تو نیچے نہیں ہو سکتی۔ اس کی مثال کے پی کے پولیس ہے جو ایک مثالی پولیس بن چکی ہے۔ یہی فارمولا ہر ادارے کےلئے استعمال کرینگے۔ صرف میرٹ پر چلنے سے ادارے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ ملک کو تباہ کرنا ہو تو ادارے تباہ کئے جاتے ہیں جو ان لوگوں نے کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے جو معاشی تباہی کی ہے کوئی دشمن بھی نہیں کر سکتا۔ قرضے ایک پھندہ ہوتے ہیں۔ ڈار کے بچے ارب پتی بن گئے اور قوم قرضوں کی دلدل میں ڈوب گئی۔ اسی طرح کے حالات پیدا ہوئے تو ہی ٹرمپ کو پاکستان کےخلاف بیان دینے کی جرا¿ت ہوئی۔ پاکستان کے دو ہی مسائل ہیں کرپشن اور ٹیکس چوری۔ امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا غریبوں کا خون نچوڑ کر ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جو ظلم ہے۔ نیب چیئرمین وہ سلیکٹ کرتے ہیں جو خود کرپشن میں ملوث ہیں تو نیب سربراہ کیسے چوری روکے گا۔ میرا چار نکاتی ایجنڈا ہے جس میں پہلے نمبر پر احتساب ہے، دوسرے نمبر پر غربت ختم کرنا، تیسرے نمبر پر صحت اور چوتھے نمبر پر تعلیم ہے۔ جب تک ارکان اسمبلی ٹیکس نہیں دینگے کوئی پاکستانی ٹیکس نہیں دے گا۔ ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا ضروری ہے پھر ہی لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ میرٹ پر آج بندے لے آئیں پی آئی اے، سٹیل ملز سمیت تمام خسارے میں جانے والے ادارے منافع بخش ہو جائینگے۔ ماحولیات کا بہت بڑا مسئلہ ہے، گرمی بڑھ رہی ہے اس لئے ابھی سے ہمیں درخت اگانا ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف ہوا دے سکیں۔ ہرا پاکستان ہمارا خواب ہے۔ نواز نے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ اقتدار کو لوٹ مار کےلئے استعمال کیا۔ منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھجوایا۔ بلیک منی کو وائٹ کرنے کےلئے خود ہی قانون بنا دیا۔ نواز شریف اب کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا تو ان سے پوچھا جائے کہ لوگوں کو جیلوں میں کیوں ڈال رکھا ہے۔ ملک بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کی چوری جمع کر لیں تو لندن میں ایک فلیٹ کے برابر بھی نہیں ہو گی۔ نواز شریف نے ججز کو پلاٹس رشوت میں دئیے، عدالت عظمیٰ پر حملہ کیا۔ پکڑے گئے تو این آر او کر کے باہر چلے گئے۔ اسامہ بن لادن سے پیسے لئے، آئی ایس آئی سے پیسے لئے۔ ممبرشپ کمپین شروع کی ہے ممبران سے پوچھ کو ٹکٹ دئیے جائینگے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات سے شہریوں کو محفوظ بنانا شاید حکومت کی ترجیحات کا حصہ نہیںہے ۔کراچی کی صورتحال سے ملک بھر میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ تحریک انصاف مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔تفصیلات کے مطابق بارش کے بعد کراچی میں سیلابی کیفیت پر چیئرمین تحریک انصاف نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے بعد کراچی انتظامیہ اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر انتہائی مایوسی کن ہے۔ جانی و مالی نقصان قابل افسوس ہے ۔ عمران خان نے پارٹی قیادت اور کارکنان کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان حکومت کی امداد کا انتظار کئے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت نکلیں، مکمل اختیار اور وسائل کے باوجود مقامی اور صوبائی حکومتوں کا اس ضمن میں کام نہ کرنا مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے، ناگہانی آفات سے شہریوں کو محفوظ بنانا شاید حکومت کی ترجیحات کا حصہ نہیںہے ۔کراچی کی صورتحال سے ملک بھر میں آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ تحریک انصاف مشکلات میں گھرے پاکستانیوں کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی، تمام شہریوں کی جان و مال کی سلامتی کیلئے فکر مند ہیں، ضرورت پڑی تو پختونخوا حکومت امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv