تازہ تر ین
ShahidKhaqanAbbasi

200ارب کے گھپلے کرنیوالا وزیراعظم کیسے بن گیا؟, ریفرنس دائر

اسلام آباد ( خبرنگار خصوصی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا، ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ وزیراعظم ایل این جی اسکینڈل میں ملوث ہیں اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے وزیراعظم کو نااہل کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ریفرنس مسترد کیا تو سپریم کورٹ جاﺅں گا،پاکستان میں کیسز کا زلزلہ اور طوفان آنے والا ہے۔ ایل این جی معاہدے میں 200ارب کا گھپلا کیا گیا شاہد خاقان ایل این جی اسکینڈل میں ملوث ہیں ،مجھے کیسز سے کنارہ کشی کرنے کیلئے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جمعرات کو شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ایل یان جی اسکینڈل میں ملوث ہیں جس کے باعث وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ ریفرنس میں استدعاکی گئی ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دیا جائے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور اخباری تراشے بھی ریفرنس کے ساتھ لف کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی معاہدے میں 200ارب کا گھیلا کیا گیا ہے۔ سپیکر صاحب معاہدے کی کاپی دلانے کیلئے کئی بار خط لکھا ۔ ایل این جی معاہدہ چائنہ اور بنگلہ دیش سے بھی مہنگا ہے۔ شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کئی لوگ اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیسز کا زلزلہ اور طوفان آنے والاہے۔ نواز شریف کے جانے کے بعد سارے کاغذات نکل آئے ہیں۔ نیب پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ۔ مجھے کیسز سے کنارہ کشی کرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ایل این جی کرپشن کا سمندر ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وقار احمد،سیف الرحمان اور شیک سعید نوازشریف کے ایجنٹ ہیں۔ والیم 10 سے متعلق بعض ملکوں کے جواب آنا شروع ہوگئے ہیں۔ جمہوریت کو بچانا ہے تو ججز کی تعداد دگنی ہونی چاہیے۔ نیب سے حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے مثبت بیان دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ریفرنس مسترد کیا تو سپریم کورٹ جاﺅں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے دنیا کی سب سے مہنگی گیس لی۔ میرے ساتھ مناظرہ کر لیں ثابت نہ کر سکا تو اسمبلی سے استعفیٰ ، سیاست چھوڑ دوں گا۔ شہباز شریف نے دنیا کی مہنگی ترین میٹرو بنائی اسے بھی مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔ پاکستانی قوم کو بھارت یا کوئی اور ملک شکست نہیں دے سکتا اس لیے اندر سے کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ معاشی دہشت گردی کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید بڑے باپ کی بڑی بیٹی تھی اس کا کیس 10 سال چلا لیکن ایک دن بھی بیٹا، بیٹی، خاوند عدالت میں پیش نہ ہوا کسی نے ان کا پوسٹ مارٹم نہ ہونے دیا۔ گاڑی میں سن روف نہ تھا خصوصی طور پر بنوایا گیا۔ مولانا سمیع الحق نے خود مجھے بتایا کہ حقانیہ مدرسے کا محترمہ کی شہادت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایل این جی معاہدہ پر ابھی عدالت میں گیا ہی ہوں کہ وزیراعظم ترجمان کا بیان اخبارات میں آ گیا کیونکہ چور کے پاﺅں نہیں ہوتے اسی سکینڈل میں بڑے بڑے نام بے نقاب ہونگے اسی مقدمے کی پیروی میں مجھے ڈر ہے کہ قتل نہ کر دیا جائے۔ لاہور والوں سے کہتا ہوں کہ اگر غلط فیصلہ کیا تو ملک ڈوب جائے گا عدالت نے قوم کا سر بلند کیا ہے۔ نواز شریف کو سگے بھائی پر اعتبار نہیں ہے۔ شریف خاندان کی سیاست ختم ہو چکی اس لیے نظام کو دھوکہ دے رہے ہیں نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے کل ریفرنسز میں پیش ہونے سے انکار کرینگے۔ ایسا ہے تو پھر عدالتیں بند کر دیں قوم ان سے نجات کیلئے دہشتگردوں سے مل جائے گی۔ نواز شریف پہلی بار عدالتوں اور جرنیلوں کے سامنے بے بس ہوئے ہیں۔ حدیبیہ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اس لیے شریف فیملی ہر قیمت پر اسے کھلنے سے روکنا چاہتی ہے۔ میٹرو میں کرپشن ہوئی ہے تو چینی ٹیم یہاں تحقیقات کیلئے آئی والیم 10 کے بھی بہت سے ملکوں سے جوابات آ رہے ہیں۔ شرم کا مقام ہے کہ جس بندے پر منی لانڈرنگ کیسز میں اسے وزیر خزانہ لگا رکھا ہے۔ اسحاق ڈار کا چہرہ بتایا ہے کہ اسے فرشتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان کو معاشی طور پر جو خطرات آج لاحق ہیں کبھی پہلے نہ تھے۔ شاہد خاقان عباسی میسنا آدمی ہے اداروں سے بہتر تعلقات ر کھے گا جسے نواز شریف پسند نہیں کرے گا۔ شاہد خاقان عباسی بڑے لمبے ہاتھ مار رہا ہے ڈر ہے کہ کل قوم یہ نہ کہے کہ اس سے تو نواز ہی اچھا تھا جو صرف کپڑے اتارتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv