تازہ تر ین
asif saeed khosa

چیف جسٹس کی سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی کامیاب انجیوپلاسٹی کے بعد ہسپتال جاکر عیادت

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو پلاسٹی کی گئی ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ہسپتال جا کر جسٹس آصف سعید کھوسہ کی عیادت کی ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کو گزشتہ روز سینے میں شدید تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے دل کے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی انجیو گرافی کی جس میں دو شریانیں بند ہونے کی تشخیص کرتے ہوئے فوری انجیو پلاسٹی تجویز کی ۔ڈاکٹر ندیم حیات اور شاہد ندیم نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی انجیو پلاسٹی کی جس کے بعد انہیں کمرے میں منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق انجیو پلاسٹی کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ بالکل خیریت سے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ کر جسٹس آصف سعید کھوسہ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv