تازہ تر ین
nab

پیش ہونے سے انکار, نیب نے نواز شریف کیخلاف تیاری شروع کردی

لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی احتساب بیورو(نیب) کے سامنے پیشی سے انکار کرتے ہوئے نیب کی جانب سے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کردیا ہے جبکہ انہوں نے نیب میں اپنا تحریری جواب بھی جمع کرادیا ہے۔تحریری جواب میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کا موجودہ تحقیقاتی طریقہ اس کے اپنے قانون کی خلاف ورزی ہے اور نیب ریفرنس میں بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا گیا .تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کی جانب سے انکوائری کے اقدام کو چیلنج کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے نیب میں تحریری جواب بھی جمع کرا دیا ہے۔ سابق وزیر کے وکیل نے تحریری جواب نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو جمع کرا دیا ہے۔ وکیل کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب جس قانون کے تحت کارروائی کر رہا ہے وہ خلاف ضابطہ ہے،نیب ریفرنس کی تیاری اور تحقیقات کا اختیار چیرمین نیب کے پاس ہے اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی تحقیقات نہیں دھوکا ہے جب کہ اسی بنا پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی، اس مرحلے پرنوازشریف کا نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہونا بامقصد نہیں ہوگا۔ تحریر ی جواب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل محمد امجد پرویز کی جانب سے جمع کرایا گیا ہے جو کہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔ قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے تیسرے نوٹس پر بھی شریف خاندان کا کوئی بھی فرد تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہو اجبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی نیب کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہوئے ، نواز شریف ، مریم نواز، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور اسحاق ڈار نے اپنے وکلاءکے ذریعے جوابات نیب آفس بھجوا دئیے جن میں موقف اختیا ر کیا گیا ہے کہ تحقیقات شروع کرنے کے لئے نیب قانون کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے جو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے مترادف ہے ، فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ہے اور اس کا فیصلہ ہونے تک طلبی بلا جواز ہے ، اسحاق ڈار کے تین صفحات کے جواب کے ساتھ 700دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری شروع کردی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کمپنیوں سے متعلق نیب لاہور میں ریکارڈ پیش کرنے کےلئے ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر لاہور کےلئے روانہ ہوگئے معتبر ذرائع کے مطابق سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی )نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تمام کمپنیوں کا ریکارڈ اکٹھا کرلیا ہے اور جوائنٹ ڈائریکٹر علی عدنان مکمل ریکارڈ کے ساتھ لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جو آج ریکارڈ نیب کی مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم لاہور کے حوالے کر یںگے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سات کمپنیوں کے ریکارڈ میں رجسٹریشن سرٹیفیکٹس ،میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کے ساتھ ساتھ دیگر ریکارڈ میں آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن فارم اے فارم انتیس اور فارم اکیس شامل ہیں واضح رہے وزیر خزانہ اور دیگر کے خلاف کرپشن کے ریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب لاہور کی جانب سے ایس ای سی پی کو ریکارڈ کی فراہمی کےلئے خط لکھا گیا تھا جس پر ایس ای سی پی حکام نے تمام ریکارڈ مرتب کرکے نیب لاہور کےلئے ٹیم روانہ کر دی ہے جو آج (بد ھ کو )نیب لاہور میں ریکارڈ پیش کرینگے۔ نیب کا شریف خاندان کو راولپنڈی میں بھی بلانے کا فیصلہ کیا ہے نجی چینل کا اپنے ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ نیب نے شریف خاندان کو راولپنڈی میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کیلئے شریف خاندان کو تین نوٹسز بھیجے جائیں گے جبکہ ان سے 16آف شور کمپنیوں کے حوالے سے پوچھا جائے گا اس کے علاوہ عزیزہ سٹیل ملز کے قیام سے متعلق بھی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv