تازہ تر ین
nawaz-sharif

نواز شریف باہر گئے تو کیا ہوگا, اہم انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف این آر او مانگ رہے ہیں، بیرون ملک چلے گئے تو واپس نہیں آئیں گے، لندن میں متحدہ بانی، نوازشریف اور آصف زرداری اکٹھے ہو جائیں گے، منی لانڈرنگ اب بھی جاری ہے۔ ریاست فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، بدمعاشیہ کی گرفتاریاں جلد شروع ہو جائیں گی یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیرون ملک نہیں جا پائیں گے۔ پچھلے دنوں میں روزانہ عدلیہ اور ججز کی سرعام گالیاں دی جاتی رہی ہیں اگر عدالت اس وقت ہی نرمی نہ دکھاتی تو آج وکلا تشدد کا واقعہ پیش ہی نہ آتا۔ نوازشریف چاہتے ہیں کہ این آر او کر کے انہیں باہر بھیج دیا جائے وہ سیاست سے تائب ہو جائیں گے۔ زرداری نوازشریف کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں لیکن کوئی ان کی بات ماننے کو تیار نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیاسی اختلافات ضرور ہیں تاہم لوٹ مار پر ایک نظریہ رکھتے ہیں۔ کراچی اے پی سی کی مثال ایسے ہی ہے جیسے نوازشریف، زرداری اور الطاف کا جھگڑا ہے۔ گرینڈ پلاننگ ہے کہ بدمعاشیہ ایک دوسرے کو گالیاں دیتی رہے اور چپکے سے ملک سے کھسک جائے۔ وکیلوں کے جھگڑے کے پیچھے سیاسی کھیل ہے۔ متحدہ لندن سے کئی اہم افراد کے رابطے ہیں 80 سے 85 فیصد کنٹرول اب بھی لندن کا ہے۔ آصف زرداری بھی تیزی سے اس مرحلے کی جانب آ رہے ہیں کہ ”مجھے کیوں نکالا“ نوازشریف کو مسلسل کوسے جا رہے ہیں جبکہ وہ بالکل خاموش ہیں۔ نوازشریف کا نام ابھی ای سی ایل میں نہیں ہے 24 اگست کو بیرون ملک جا سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv