تازہ تر ین

نواز شریف کو باہر جانے سے روکنے کیلئے درخواست دیدی گئی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست بئیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے،، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کے فیصلے کی روشنی نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔ میاں نواز شریف کے پاس پاسپورٹ پر کئی ممالک کے ویزے لگے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں گے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانامہ کیس کے علاوہ عدالتوں میں میاں نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب لینے کے علاوہ ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے مقدمات زیر التواءہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے احکامات صادر کرے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv