تازہ تر ین
nab

چئیرمین نیب بارے خاص خبر، کہاں گئے ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین نیب قمر الزمان چوہدری لند ن کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین نیب قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 785کے ذریعے لندن کے لیے روانہ ہو گئے ہیںجہاں وہ چند روز قیام کریں گے ۔قمر الزمان چوہدری لندن سے آسٹریا جائیں گے اس دوران وہ انسداد کرپشن کی بین الااقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے ۔چیئر مین نیب کی عدم موجودگی میں امتیاز تاجور قائم مقام چیئر مین ہونگے ۔واضح رہے کہ پاناما کیس فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف ،حسین نواز اور حسین نواز کو پیش ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں تاہم وہ ابھی تک وہ پیش نہیں ہوئے ،ایسی صورتحال میں پاکستانیوں کی نظریں نیب کی کارروائی پر لگی ہوئی ہیں۔ادھر ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف 24اگست کو لندن روانہ ہونگے جہاںوہ قیام کے دوران وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv