تازہ تر ین
pti

کپتان کو الیکشن سے قبل بڑا جھٹکا، اہم ترین رہنماءنے پارٹی چھوڑ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، تصدیق کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما عائلہ ملک نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اسی وجہ سے عائلہ ملک نے تحریک انصاف سے دوریاں بھی اختیارکر لی ہیں۔ تحریک انصاف کی متحرک رہنما عائلہ ملک نے پی ٹی آئی قیادت پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سمیرا ملکجو عائلہ ملک کی بڑی بہن ہیں اور ان کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے نے بھی ان کی تحریک انصاف چھوڑنے بارے اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سمیراملک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری بہن عائلہ ملک جلد پی ٹی آئی کوخیربادکہہ دیں گی اور اسی وجہ سے عائلہ ملک آج کل پارٹی سے دوریاں اختیارکیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ عائلہ ملک سے قبل عائشہ گلالئی اور ناز بلوچ بھی تحریک انصاف چھوڑ چکی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv