تازہ تر ین

خواجہ سعد رفیق کی چیف ایڈیٹر خبریں سے ملاقات, ملکی صورتحال اور مسلم لیگ ن کی سیاست پر تبادلہ خیال

لاہور (سیاسی رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اتوار کی شام خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد سے ان کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کی۔ وہ گھنٹہ ڈیرھ گھنٹہ ان کے ساتھ رہے۔ بعدازاں خبریں کے رپورٹر کے استفسار پر چیف ایڈیٹر خبریں نے بتایا کہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے والد خواجہ رفیق شہید سے میری دوستی تھی اور مال روڈ پر جی پی او چوک سے چیئرنگ کراس پنجاب اسمبلی کے سامنے چوک تک میں فٹ پاتھ پر چلتا ہوا ان کے آخری جلوس میں شامل تھا جس کے اگلے حصے میں تحریک استقلال کے کارکن تھے جس کی قیادت ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغر خان کر رہے تھے اور پچھلے حصے میں خواجہ رفیق شہید کی نوزائیدہ پارٹی کے لوگ تھے جن کے آگے خواجہ رفیق چل رہے تھے چیئرنگ کراس پر یہ جلوس ختم ہوا تو خواجہ رفیق ہم سے پنجاب اسمبلی کی عمارت سے باہر اسلامیہ کالج کوپر روڈ کو جانے والی سڑک پر چند ساتھیوں کے ہمراہ پیدل جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ ااوروں نے ان پر فائرنگ کی اور وہ شہید ہو گئے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ میں ان کے جنازے کے بعد کئی مرتبہ ان کے گھر بھی جاتا رہا اور بعد ازاں سعد رفیق اور سلمان رفیق کی والدہ فرحت خواجہ رفیق ایم پی اے بنیں تو ان سے عزت و احترام کا یہ رشتہ قائم رہا یہ دونوں لڑکے میرے سامنے جوان ہوئے اور مسلم لیگ طالب علم لیڈر کی حیثیت سے سیاست کا آغاز کیا۔ میں نے ان کے والد خواجہ رفیق پر ایک طویل مضمون بھی لکھا تھا جو کئی روز تک قسط وار روزنامہ خبریں میں چھپتا رہا۔ کئی ماہ سے خواجہ سعد رفیق سے فون پر بات چیت ہوئی تھی اور گپ شپ کے لئے ملاقات کا پروگرام بنتا تھا لیکن وہ زیادہ تر اسلام آباد میں ہوتے تھے۔ گزشتہ روز ان سے ملاقات کا وقت طے ہوا اور میں ان کی دعوت پر میو گارڈن جانا چاہتا تھا کہ انہوں نے فون پر کہا کہ آپ تکلیف نہ کریں میں خود گھر آ جاتا ہوں۔ چیف ایڈیٹر خبریں نے کہا کہ ان کے چھوٹے بھائی سلمان رفیق تو میرے پاس اکثر خبریں آفس کرتے رہتے ہیں اور میں اپنے مرحوم دوست کی وجہ سے دونوں بھائیوں سے بہت پیار سے ملتا ہوں۔ آج بھی کئی ماہ بعد سعد رفیق سے ملاقات ہوئی تو ملکی صورت حال اور مسلم لیگ کی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv