تازہ تر ین

سابق ایم این اے نے نشہ آور مشروب پلا کر خاتون کیساتھ وہ کام کردیا کہ۔۔۔

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے سابق ایم این اے نے نشہ آور مشروب پلا کر اور حبس بے جا میں رکھ کر خاتون سے نکاح کرنے کے علاوہ کاغذات پر دستخط کرا لئے ہیں۔ واقعات کے مطابق تھانہ روات پولیس کومسماةعائشہ سرفراز ولد ملک محمد سرفراز خان سکنہ مکان نمبر 227محلہ ایڈن ایو نیو ڈیفنس روڈ لاہور تحصیل لاہور کینٹ ضلع لاہور نے درخواست دی کہ میر ی بہن ایمان ملک اپنے آباو اجداد کی زمین تلہ گنگ ،فتح جھنگ فروخت کر نے کے لئے پاکستان اسلام آباد آئی جہاں پر میری بہن کی ملاقات مسمی فیض ٹمن سے ہو ئی جو سابقہ ایم این اے پاکستان مسلم لیگ (ق)کا ہے میری بہن ایمان ملک نے زمین فروخت کر نے کے لیے فیض ٹمن سے مدد حاصل کی جس نے میری بہن کو زمین کی فروخت میں مدد کر نے کے ووران اپنی باتوں سے اپنی طرف کاہل کر لیا اور میر ی بہن کو اپنے گھر لے گیا اور وہاں پر میری بہن کو نشہ آورگولیا ں دیتا رہا اور ساتھ ہی جعل سازی سے اپنے ساتھ نکاح کر لیا اور دیگر کاغذات پر میری بہن کے دستخط کروا لیے اس نے اپنے دیگر ملازموں کے ساتھ میری بہن کو حبس بے جا میں رکھا اور میری بہن سے زمین کے کاغذات اور نقدی، ATMکارڈ وغیرہ زبردستی چھین لیے اور میری بہن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ہیں۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 403زیر دفعہ 382/342/506 درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv