تازہ تر ین

نواز ،زرداری صلح کیلئے اہم شخصیت میدان میں آگئی, دیکھئے اہم ترین خبر

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آرٹیکل62,63میں ترمیم کی حمایت پر مولانا فضل الرحمن کی معذرت کو قبول کرنا سابق صدر آصف علی زرداری سے صلح کرانے سے مشروط کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے بھی سینہ ٹھاپتے ہوئے بہت بعد اچھے نتائج دینے کا وعدہ کر لیا۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے ملاقات کے دوران آرٹیکل62,63میں ترمیم کی حمایت کرنے میں معذرت کرتے ہوئے موقف دیا ہے کہ پارٹی اور ہمار اووٹ بینک اس بات پر راضی نہ ہو گا اور آئندہ الیکشن میں جے یو آئی ف کو سخت نقصان ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوستی کا حق بھی آپ بخوبی نبھاتے ہیں آپ حمایت نہ کریں مجھے دکھ نہ ہو گا مگر سابق صدر آصف علی زرداری آپ کے بہت ہی قریب ہیں اور وہ آپ کی بات ٹالتے بھی نہیں ہیں۔ لہذا ان سے سلح کروا دیں اور آئین میں ترمیم کی حمایت بھی مل جائے ، مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو یقین دلایا کہ دوستی نبھانے کے لئے وہ ضرور سابق صدر سے بات کریں گے اور امید ہے کہ وہ مان جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے بدھ کو آصف علی زرداری سے ابتدائی رابطہ بھی کر لیا ہے۔ آج جمعرات یا جمعہ کو خفیہ ملاقات بھی متوقع ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv