تازہ تر ین

وزارت ملی مگر۔۔۔وفاقی وزراء مشکل میں پھنس گئے

اسلام آ باد ( آ ئی این پی )وفاقی کابینہ میں شامل وفاقی وزراءاویس لغاری ،دانیا ل عزیز جبکہ وزرائے مملکت ،طلال چوہدری،بیرسٹر عثمان ابراہیم،سید ایاز علی شیرازی،ممتاز تارڑ،دوستین خان ڈومکی کے محکموں کے حوالے سے معاملات طے تاحال نہ ہو سکے جس کے باعث ابھی تک ان کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جاسکا۔تفصیلات کے مطابق سردار اویس لغاری کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دانیا ل عزیز کو وفاقی وزیر برائے نجکاری بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن تا حال اس حوالے سے معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے ان کے قلمدانوں کے حوالے سے باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ دوستین خان ڈومکی،سید ایاز علی شیرازی، ممتاز احمد تارڑ،طلال چوہدری،بیرسٹر عثمان ابراہیم بطور وزارئے مملکت حلف اٹھا چکے ہیں۔ طلال چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور وہ حلف لینے کے بعد وزارت داخلہ میں دفتر میں بھی چلے گئے تھے تاہم وہاں سے انکو واپس بلایا گیا تھا۔ ان کے قلمدان کے حوالے سے بھی ابھی تک نو ٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔بیرسٹر عثمان ابراہیم کو وزیرمملکت برائے قانون بنانے کے بارے میں کہا گیا تھا لیکن ان کو بھی ابھی تک کوئی محکمہ الاٹ نہیںکیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv