تازہ تر ین
nab

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز, نیب نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیور (نیب) کے ترجمان نوازش علی نے واضع کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف کیسز کھولنے کے لیے ریفرنس دائر کرنے کے حکم پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ گفتگو کرتے ہوئے نوازش علی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا حکم بہت واضح ہے جبکہ نیب نے پہلے چار ریفرنسز پر کام شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ اس معاملے میں بہت ہی شفافیت کے ساتھ کام کر رہا ہے اور جن جن کے خلاف ریفرنسز کھولے جائیں گے ان کی فہرست بھی نیب کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین نیب نے جب اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی تھی تو عرصے سے زیر التوا ہیں‘ ان کیسز میں کچہ ایسے کیس بھی ہیں جن پر 2002 سے کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ ترجمان نیب کے مطابق ان کے پاس وقت ایک ہزار 133 ایسے کیسز کی فہرست موجود ہے جن پر کارروائی نہیں ہوسکی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv