تازہ تر ین
shahbaz

حضوری باغ میں پرچم کشائی کے بعد دبنگ خطاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے حضوری باغ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14اگست ہماری قومی تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔ پاکستان لاکھوں مسلمانوںکی لازوال قربانیوں اور عظیم جدوجہد کا ثمر ہے۔ علامہ اقبالؒ نے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب دیکھا۔ آج خوداحتسابی کا دن ہے۔ سوچنا ہوگا کہ ہم دوسری قوموں سے کیوں پیچھے ہیں۔ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ہر فرد کو اپنی اپنی جگہ محنت سے کام کرنا ہو گا۔ متحد ہو کر حصول پاکستان کے مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔ 70ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمیں فرمودات قائداعظمؒ پر عمل کرنا چاہئے۔ ہمیں اپنا آزادی کا دن شایان شان طریقے سے منانا چاہئے۔ دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہمارے ملک کو کرپشن نے کھا لیا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔ ملک کو کس نے لوٹا‘ کس نے اربوں روپے باہر بھیجے‘ سب جانتے ہیں۔
شہبازشریف



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv