تازہ تر ین

وزیراعظم کی ایم کیوایم پاکستان کے رہنماﺅں سے اہم ملاقات

کراچی (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں مکمل قیام امن کےلئے وفاق ،صوبائی حکومت کے ساتھ تمام سیاسی جماعتوں کو تعاون کرنا ہو گا ۔ کراچی میں قیام امن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی برقرار رہے گی ۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سیاسی مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں ۔ وفاق ، سندھ حکومت ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر شہر قائد کی ترقی کے لےے اپنا کردار ادا کرے گا ۔ کراچی میں وفاق کی جانب سے جاری میگا پروجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل کی جائےگی اور عوامی مسائل کے حل کے لےے مزید منصوبے شروع کےے جائیں گے ۔ ایم کیو ایم کے مطالبات کو قانون کے مطابق حل کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتے کو گورنر ہاو¿س میں متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت پارٹی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کی ۔ وفد میں کنور نوید جمیل ، میئر کراچی وسیم اختر ، فیصل علی سبزواری اور کامران ٹیسوری شامل تھے ۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت دی جائے ۔ کراچی ، حیدر آباد سمیت صوبے کے شہری علاقوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے دفاتر کو کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کو بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی حکومتوں اور نمائندوں کو مکمل اختیارات نہ ملنے کے باعث عوامی مسائل کے حل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاہم اس کے باوجود ہم عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیر اعظم کو کارکنوں کی گرفتاریوں اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور لاپتہ کارکنان کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکمران مسلم لیگ کی وفاقی حکومت ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ اپنے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بڑھائے گی اور ایم کیو ایم پاکستان کے تمام تحفظات اور مطالبات کا قانونی جائزہ لے کر ان کو حل کرنے کے لےے بتدریج اقدامات کےے جائیں گے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے ۔ کراچی میں بحالی امن کے لےے سکیورٹی اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ ہم ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔ کراچی میں مستقل امن کا قیام اور ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ وفاقی حکومت کراچی کے لےے میگاپروجیکٹ اور ترقیاتی پیکیج کا اعلان جلد کرے گی۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کراچی میں حالیہ دنوں میں سڑیٹ کرائم میں اضافے پرتشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات سے امن قائم کرنے کی چار سالہ محنت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، کراچی میں امن اور استحکام کو ہرقیمت پر برقرار رکھا جائے گا اورشہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ گورنر ہاﺅس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سندھ میں سیکورٹی کی صورتحال خاص طور پر کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمزپرتشویش ہے،کراچی میں قیام امن کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔گورنر سندھ ،وزیراعلی مرادعلی شاہ اور وزیرداخلہ احسن اقبال شریک ہوئے ۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کراچی میں امن اور استحکام کو ہرقیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔وفاقی حکومت کو کراچی میں حالیہ دنوں میں سڑیٹ کرائم میں اضافے پرتشویش ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ25ارب روپے کراچی ، 5ارب روپے حیدر آباد کو رواں سال وفاقی پیکج دیں گے ، کراچی کے حالات بہتر بنانے کے لئے رینجر ز کو تمام وسائل فراہم کریں گے ، تاجروں کے مسائل سنے پہلے بھی مسائل حل کئے اب مزید تیزی سے حل کریں گے ، ایم کیوایم نے غیر مشروط طور پر جمہوریت کی حمایت کی تھی سیاسی جماعت ہوتے ہوئے ان کی مشکلات کا بھی ازالہ کرنا ہو گا،پارٹی جب تک چاہے گی وزیر اعظم رہوں گا ، ٹی وی دیکھنے کا موقع کم ملتا ہے لیکن تین دنوں جو عوام نے ساتھ دیا ہے سب کے سامنے ہے ۔ ن لیگ سیاسی جماعت ہے اور اسے عوام میں جانے کا حق حاصل ہے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن قائم کرنے پروزیر داخلہ ، سندھ حکومت ، رینجر ز اور کو رکمانڈر ، کے ساتھ بات چیت کی گئی اور اس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رینجرز اپنا کام کرتے رہیں گے اورجو وسائل چاہیے ہوں گے انہیں وفاق فراہم کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ ملاقا ت میں ان کے مسائل سنے ہیں انہوں نے اپنی مشکلات سے آگا ہ کیا ہے ان مسائل کو بھی دور کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پالیسی کو آگے بڑھائیں گے اور ملک کو معاشی ترقی یافتہ بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں چاہتے ہیں ہمارے نوجوانوں کو نوکریاں ملیں اور ملک ترقی کرتا رہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہنوجوان ہمارا قومی اثاثہ ہیں حکومت نوجوانوں کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے نوجوانوں کو ایسا ماحول دینا چاہتے ہیں جہاں وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں م جبکہحکومت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے توانائی سمیت بڑے منصوبوں میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے پا کستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا دن منا رہا ہے کسی بھی ملک کے نوجوان ترقی، خوشحالی اور اقتصادی استحکام کے لیے اہم طاقت ہیں پاکستان کو جدید مستحکم اور جمہوری ملک بنانے میں نوجوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں پاکستان کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ہمارا نوجوان ہمارا قومی اثاثہ ہیں نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے نوجوانوں کو ایسا ماحول دینا چاہتے ہیں جہاں وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں مسلم لیگ ن کی حکومت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv