تازہ تر ین
bilwal khabrain

میاں صاحب آپ کا پول کھل چکا, اب ایسا نہیں ہوگا, بلاول کا اہم اعلان

بھوانہ (نمائندہ خبریں) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب جی ٹی روڈ کی سیاست نہیں چلے گی۔ عوام کی سیاست چلے گی۔ نواز شریف کو ملک ترقی اور عوام کی خوشحالیس ے غرض نہیں اپنی تجوریاں بھرنے کی فکر ہے۔ بادشا سلامت کی سواری کے لئے جی ٹی روڈ 3دن سے بند ہے۔ دھونس دھاندلی نفرت زدہ سیاست کا خاتمہ ہو گیا۔ (ن) لیگ کو شکست دینے کے لئے جیالے تیاری کر لیں۔ 17وزراءاعظم کی مدت پوری نہ ہونے کی بات کرنے والے نواز شریف قوم کو بتائیں وہ کتنے وزرائے کو نکالنے کی سازش میں شامل تھے۔ چنیوٹ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو نے شہید بینظیر بھٹو پر لکھی گئی محسن نقوی کی نظم سے آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو اور محترمہ کے بھائیوں کے درمیان کھڑا ہو کر بے حد خوش ہوں۔ اس جلسے میں عوام کا ولولہ دیکھ کر لگتا ہے کہ (ن) لیگ کو شکست دینے کے لئے جیالے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے چنیوٹ سے ہمیشہ فتح حاصل کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی ہر حکومت نے عوام کی خدمت کی بھٹو نے پنڈی بھٹیاں سے چنیوٹ تک سیلاب سے بچانے کے لئے حفاظتی بند بنوایا غریبوں کو پلاٹ دیئے۔ چنیوٹ میں سوئی گیس کے تمام بڑے منصوبے بے نظیر بھٹو شہید کے دور میں لگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب کسان اور مزدور دشمن ہے۔ انہیں اپنی تجوریاں بھرنے اور دولت جمع کرنے کی فکر ہے۔ عوام کی فکر نہیں آج غریب غریب تر ہو رہ اہے۔ نوجوان روزگار کو ترس رہے ہیں ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہے کیا یہ ترقی ہے۔ اب لوگ میاں صاحب کے دھوکے میں نہیں آئیں گے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں ۔ اب آپ کے جھوٹ کا پول کھل گیا ہے اور عدالت نے آپ کو جھوٹا قرار دے کر نا اہل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اپنے جا¶ جلال اور لشکر کے ساتھ رائے ونڈ شریف لے آئے 3دن جی ٹی روڈ بند رہی تکاہ بادشاہ سلامت کی سواری گزرے یہ پیغام کس کے لئے تھا اب دھونس اور دھاندلی کی سیاست نہیں چلے گی۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میاں صاحب لوگوں کے بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کریں۔ عوام آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ آپ کا پول کھل گیا، سپریم کورٹ نے بھی آپ کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کی دھونس اور دھمکی کی سیاست نہیں چلے گی۔ موٹروے بناتے بناتے آپ جی ٹی روڈ پر کیسے آ گئے؟ انہوں نے کہا کہ چنیوٹ کے عوام کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دینگے۔ پی پی کو 2013ءکے انتخابات منصوبے کے تحت ہرائے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیالے ن لیگ کو شکست دینے کےلئے تیار ہو جائیں۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے شریف برادران کو بھی عدلیہ کا احترام سیکھنا چاہیے پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت ہے آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کریں گے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ،ا عتزاز حسن ایڈووکیٹ ، صوبائی صدر پنجاب قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن، میاں منظور احمد وٹو کے علاوہ ڈویثرنل صدر سید حسن مرتضی شاہ، ضلعی صدر سید علی رضا زیدی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا جمہوریت مارچ نہیں ہے بلکہ اصل میں یہ چمڑی اور دھمڑی بچانے کا مارچ ہے۔ قائدحزب اختلاف سید خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ تاریخ کا ستم ہے کہ روحانی باپ کا بنائے ہوئے قانون میں روحانی بیٹا پھنس گیا ہے، جب ہم نے کہا کہ آئین سے 63،62 کی شق نکالنے کی کوشش کی گئی تو اس وقت نواز شریف نے انکار کر دیا تھا۔ اب نواز شریف خود 62 اور63 کے تحت نااہل ہو گئے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اقتدار کی پارٹی نہیں بلکہ عوام کی پارٹی ہے جس کا منشور عوام کی خدمت ہے۔ ان کا نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس سے ملک کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv