تازہ تر ین
salman butt

سلمان بٹ کی واپسی

لاہور(نیوزایجنسیاں) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی وائٹس جبکہ حیرت انگیز طور پر اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو لاہور وائٹس کا کپتان مقرر کردیا گیا۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے میچز ملتان اور فیصل آباد میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز رواں ماہ 25 اگست سے ہوگا جو 10 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں ریجنز کی آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ سے 31 اگست تک ملتان میں اور 4 سے 10 ستمبر تک فیصل آباد میں مقابلے ہوں گے۔کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے دوران چیف سلیکٹر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ مشتاق احمد بھی موجود تھے۔اسلام آباد ریجن کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، راحت علی، عمر گل اور شعیب ملک شامل ہیں۔نوجوان کھلاڑی عثمان شنواری فاٹا کی ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ ان کی ٹیم دیگر اہم کھلاڑیوں میں مختار احمد، بلاول بھٹی، اویس ضیائ، حماد اعظم اور اسامہ میر شامل ہیں۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق فیصل آباد ریجن کی قیادت کریں گے جبکہ نمایاں کھلاڑیوں میں سعید اجمل، فہیم اشرف، صہیب مقصود، یاسر شاہ اور محمد سمیع شامل ہیں۔محمد حفیظ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلیوز کی قیادت کریں گے جبکہ بابر اعظم، احمد شہزاد، محمد عامر، جنید خان، سعد نسیم اور عدنان اکمل بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ لاہور وائٹس کی کپتانی کریں گے جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں ان کے ساتھ کامران اکمل، عمر اکمل، وہاب ریاض، سمیع اسلم، احسان عادل اور اظہر علی شامل ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسکواڈ میں اظہر علی، وہاب ریاض اور سمیع اسلم کی موجودگی کے باوجود سلمان بٹ کو ٹیم کی قیادت سوئنپ دی گئی۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں عمر امین روالپنڈی کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ سہیل تنویر، شاداب خان، محمد نواز، فواد عالم اور محمد عباس بھی اپنی ٹیم کا سہارا بنیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹورنامنٹ میں کراچی وائٹس کی کپتانی کر رہے ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے اسد شفیق، انور علی، رومان رئیس، خرم منظور اور حارث سہیل بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان پشاور ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ان کے ساتھ ٹیم میں فخر زمان، سہیل خان اور عمران خان (سینیئر) جیسے اہم کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv