تازہ تر ین
nawaz-imran

عمران خان کا نواز شریف کے نام اہم پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے آپ کی گیم ختم ہوگئی اور آپ ہار گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں نکلنے والی کرپشن بچاو¿ ریلی پر نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ آپ امپائرز، موسم، پچ اور کھلاڑیوں کو تو ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں لیکن اس حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے کہ آپ ہار گئے اور آپ کی گیم ختم ہوگئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کی رہنمائی میں چلنے والے اور آپ کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آگئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv