تازہ تر ین
sugar

چینی کی قیمتوں بارے حیرت انگیز خبر

لاہور( خصوصی رپورٹ )شوگر ملوں کی جانب سے چینی کی سپلائی بحال نہ ہونے سے قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،تھوک مارکیٹ میں 50 کلو کا تھیلا مزید 200 روپے کلو مہنگا ہوگیا۔سپلائی معطل ہونے سے تھوک مارکیٹ میں گزشتہ روز50 کلو چینی کا تھیلا مزید 200 روپے مہنگا ہوگیا جس سے پرچون سطح پر چینی کی قیمت62روپے سے بڑھ کر 66 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق چینی کی سپلائی بحال نہ ہونے سے مارکیٹ میں چینی کی قلت پیدا ہو جائے گی جس سے قیمتوںمیں مزید اضافے کا امکان ہے ۔ دوسری طرف گزشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے فی کلو کمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت 12روپے کمی سے 199روپے سے 187روپے فی کلو کی سطح پر آ گئی۔علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی جس کے متن میںکہا گیا ہے کہ شوگر ملز مافیا نے مصنوعی قلت پیدا کی جس سے صوبہ بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے شوگر ملز مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس منسوخ کرے اور باری جرمانہ عائد کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv