تازہ تر ین
Minar-e-Pakistan-lahore

لاہور کے 4ہزارسے زائد کرایہ داروں بارے اہم رپورٹ

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور میں 25 لاکھ کرایہ داروں کے رہائش پذیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران 2 لاکھ 83 ہزار کرایہ داروں نے ریکارڈ لاہور پولیس کے متعلقہ تھانوں میں جمع کروایا ہے جبکہ سب سے کم ریکارڈ جمع کروانے والے کرایہ داروں جن کی تعداد 25 ہزار ہے کا تعلق سول لائنز سرکل سے ہے۔ بتایا گیا ہے قانون کرایہ داری ایکٹ کے تحت انکوائری کرنے پر لاہور میں چار ہزار 884 کرایہ دار جرائم پیشہ نکلے ہیں۔ یہ انکشافات قانون کرایہ داری کے تحت لاہور پولیس نے ریکارڈ کئے جانے والے اعدادو شمار سے سامنے آتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں مقیم 25 لاکھ کرایہ داروں میں 71 ہزار افراد گھریلو ملازم کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ریکارڈ فراہم کرنے والے کرایہ داروں میں اقبال ٹاﺅن کے 27 ہزار 324 ماڈل ٹاﺅن کے 58 ہزار 354‘ کینٹ ڈویژن کے 54 ہزار 300‘ صدر ڈویژن کے 64 ہزار سے زائد‘ سٹی ڈویژن کے 54 ہزار سے زائد کرایہ دار شامل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv