تازہ تر ین
pti

پی ٹی آئی بری طرح پھنس گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بری طرح پھنس گئی ہے،غیرملکی فنڈنگ ثابت ہونے پرپی ٹی آئی پرپابندی لگ سکتی ہے،پی ٹی آئی ختم ہونے کوہے،الیکشن کمیشن سے بھگوڑوں کااب پتاچل گیا،پی ٹی آئی نے 195غیرملکی کمپنیوں سے فنڈزوصول کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے رہنماءدانیال عزیز نے سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی خود کہہ رہی کہ غیرملکی کمپنیاں فنڈنگ کرسکتی ہیں۔پی ٹی آئی بری طرح پھنس گئی ہے۔ پی ٹی آئی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔ واضح نظر آرہاہے الیکشن کمیشن سے بھگوڑے کیوں بھگوڑے ہیں۔ 2008 سے2010 کے درمیان عمران خان نے کیا کارنامہ کیا کہ پیسہ آیا۔ نوازشریف کے کیس میں ماناجارہاہے کہ سیلری وصول نہیں کی گئی۔ پی ٹی آئی کاکیس تھا کہ ٹیکس چوری ہوئی۔جبکہ تنخواہ پرٹیکس اسی صورت ہوتاہے جب وہ وصول کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کوبیرون ملک سے فنڈنگ نہ لینے کابیان حلفی دیناپڑتا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی نے 195غیرملکی کمپنیوں سے فنڈزوصول کیے۔ پی ٹی آئی اپنے کاموں کی وجہ سے تحلیل ہونے جارہی ہے۔ان کا ایجنڈا ہی فارن ہے،پاکستان سے ان کوپیسے نہیں ملتے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv