تازہ تر ین

تحریک انصاف کو وزیر اعظم کے الیکشن سے قبل بڑا جھٹکا،خاتون ممبر قومی اسمبلی کا استعفیٰ ،شرمناک الزامات

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔ عائشہ گلالئی قومی اسمبلی میں آج پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعثظم کے عہدے کے لیے نامزد ا±میدوار کو ووٹ نہیں دیں گے۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں آج پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد پریس کانفرنس کر کے مزید حقائق سامنے لاو¿ں گی۔ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان تو کر دیا البتہ وہ کس جماعت میں شامل ہوں گی اس سے متعلق انہوں نے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا۔عائشہ گلا لئی کے مطابق پارٹی میں خواتین کا عزت و احترام نہیں کیا جا تا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کو دیگر معاملات سے ہی فرصت نہیں ملتی تو وہ ہمارے لیے کیا کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv