تازہ تر ین
pti 222222

تحریک انصاف نے گھنٹے ٹیک دیئے ،بات چیت کیلئے تیار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتیں آرٹیکل 62‘ 63میں ترمیم کے معاملہ پر بات چیت کیلئے رضامند ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکومتی شخصیت نے تحریک انصاف کے متحرک پارلیمانی رہنما سے رابطہ کر کے انہیں پارلیمنٹ سے انتخابی اصلاحات کے قانون کی منظوری سے متعلق حمایت طلب کی جس پر تحریک انصاف نے اس بارے میں سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کی شرط پر آرٹیکل 62‘ 63میں ترمیم سے متعلق رضامندی ظاہر کی۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ انتخابی قانون بل پیش کرے گی۔ آرٹیکل 62‘ 63پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ اس ضمن میں حکومت کی کوشش ہے کہ انتخابی قانون کا بل تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے اتفاق رائے کے ساتھ منظور کرایا جائے۔ تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کی سہولت دینے کی شرط پر ترمیم میں ساتھ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ اگر حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا مطالبہ مان لے تو تحریک انصاف الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور ووٹرز کی بائیومیٹرک تصدیق سمیت دیگر مطالبات سے دستبردار ہونے کیلئے تیار ہے۔ اس بارے میں قوی امکان ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں مسلم لیگ ن کے رہنما تحریک انصاف کے اراکین کمیٹی سے باضابطہ ملاقات کریں گے جس میں ان ایشوز پر تفصیلی غور کر کے حتمی شکل دی جائے گی۔
اپوزیشن جماعتیں‘ تیار



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv