تازہ تر ین

بھارت اور لنکا پہلے ٹیسٹ میں مد مقابل

کولمبو(آئی این پی)سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ(آج)بدھ سے گال میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کااعلان کردیا۔ لنکن ٹیم میں شامل ملندا پشپا کمارا کو خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔ نمونیے کا شکار کپتان چندی مل کی جگہ رنگنا ہیراتھ قیادت کریں گے۔سری لنکا اور بھارت کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے گال میں شروع ہوگا۔ سری لنکا نے ٹیسٹ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں اسپنر ملندا پشپا کمارا کو پہلی مرتبہ موقع دیا گیا ہے۔ ملندا کو سنداکن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور انہیں سری لنکا کا خفیہ ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔نمونیے کا شکارکپتان چندی مل کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر رنگنا ہیراتھ قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ آل رانڈر دھننجا ڈی سلوا اور فاسٹ باﺅلر نوان پردیپ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ڈی سلوا زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شامل نہیں تھے۔ انہیں کپتان دنیش چندی مل کے متبادل کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔پشپا کمارا کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ساڑھے پانچ سو وکٹیں لینے کے باوجود اب تک موقع نہ مل سکا تھا۔ تاہم حالیہ سیزن میں 14 کی اوسط سے77 وکٹیں لینے پر ان کی قسمت کھل گئی۔ دیگر کھلاڑیوں میں اپل تھرنگا، کرونارتنے، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، گونارتنے، ڈکویلا، گوناتلاکے، دلروان پریرا، سورنگا لکمل، وشوا فرنینڈو اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 جولائی سے گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 اگست تک کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv