تازہ تر ین

ملک میں10 کروڑ درخت کاٹنے سے موسم تبدیل ہوگیا

لاہور(خبر نگار)کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹر نے یو این ڈی پی کے تعاون سے موسمیاتی تغیرات پر” گائیڈ بک برائے میڈیا “کی تقریب ِرونمائی مقامی ہوٹل میں منعقد کی ، جس میں اخبارات کے ایڈیٹرز ،صحافی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،سی پی این ای کے چیئرمین پروجیکٹس اینڈ پروگرامز کمیٹی ڈاکٹر جبار خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ گرمی کی لہر کے دوران ہمارے شہروں کے ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کے لئے مناسب اقدامات تک موجود نہ تھے ، گرمی کی لہر سے صحافی بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے وہ ان مسائل کی طرف اُس طرح توجہ نہ دے پائے جس کی ضرورت تھی، اسی لئے عوام بھی گرمی کی شدت کے معاملے پر آگاہی حاصل نہ کر سکی،ڈاکٹر جبار خٹک نے کہا کہ موسمی تبدیلی سے پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے ، اگر میڈیا کے نمائندوں کو اس کے بارے میں بہتر معلومات فراہم کی جائیں گی تو وہ عوام تک اچھی معلومات پہنچائیں گے ، پاکستان میں دس کروڑ کے قریب درخت کاٹے گئے جس کے مقابلے میں دس لاکھ درخت بھی نہیں لگائے ، صنعتی ترقی اور بڑھتی ہوئی ٹریفک کے باعث ہمارے ملک کا موسم تیزی سے تبدیل ہورہا ہے ، سمندر اورردیاﺅں کا پانی آلودہ اور زمین کے کٹاﺅ کے باعث خشکی کا حصہ سمندر میں غرق ہوتا جارہا ہے یو این ڈی پی کے ماہر ین گلین ہوڈز اور اسد عباس مکین نے پوری دنیا میں ہونے والی تبدیلی سے متعلق حاضرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور موسمی تبدیلی سے بچنے کے لئے مختلف پہلوﺅں پر سیر حاصل گفتگو کی نیزصحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ تقریب کے آخر میں صحافیوں کو موسمیاتی تغیرات پرگائیڈ بک برائے میڈیا کی کاپیاں تقسیم کی گئیں۔تقریب میں ڈاکٹر عبدالجبار خٹک کے علاوہ شاہیں قریشی ،رحمت علی رازی ،گلینہوڈز،اسدعباس میکن ،عامر محموداور عبدالرحیم موسوی سمیت سماجی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv