تازہ تر ین

بھارتی اداکارہ کی خودکشی،بالی وڈ میں سوگ

ممبئی(خصوصی رپورٹ) حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم جگاجاسوس میں مختصرکردار اداکرنے والی اداکارہ بدیشا بیزبارواہ نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ بھارتی اداکارہ بدیشا گزشتہ روز گڑ گاں میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے دوپٹے سے گلے میں پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ بدیشا حال ہی میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے ساتھ فلم جگاجاسوس میں نظر آئی تھیں ، فلم میں ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا،جبکہ وہ اداکاری کے علاوہ مختلف پروگرامز اورریڈیو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی تھیں۔بدیشا کے والد نے اپنی بیٹی کے شوہر نشیت جھا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کے شوہر نے اسے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کے گھریلو حالات کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اور داماد کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے اور ان کے درمیان اکثر گھریلو ناچاقی رہتی تھی جس کی وجہ سے ان کی بیٹی اپنے شوہر سے علیحدگی کی خواہشمند تھی لیکن حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ میری بیٹی نے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ان کے والد نے مزید کہاکہ وہ اپنی بیٹی کو فون کررہے تھے لیکن وہ فون نہیں اٹھارہی تھی جس کی وجہ سے انہیں تشویش ہوئی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس بدیشا کی گھر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا جس کی وجہ سے پولیس کو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوناپڑا پولیس جیسے ہی بدیشا کے گھر میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ بدیشا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔پولیس ڈپٹی کمشنر مسٹر شاہران کا کہنا ہے کہ لاش کے پاس سے کوئی تحریر نہیں ملی ،بدیشا کے والد کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے پیش نظر پولیس نے بدیشا کے شوہر کوگرفتار کرلیاہےجس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں اداکاراں کی خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے گزشتہ ماہ بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ کرتیکا چوہدری کی لاش بھی ان کے گھر سے بر آمد ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv