تازہ تر ین
nawaz ajlas

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، پانامہ کیس کی سماعت پر قانونی ٹیم کی بریفنگ

اسلام آباد:  ذرائع کے مطابق، قانونی ٹیم نے وزیر اعظم اور ان کے رفقاء کو کل کی سماعت کیلئے حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔ قانونی ٹیم نے وزیر اعظم کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ پر جو اعتراضات تیار کئے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے ذہن بنا کر نواز شریف کو بدنام کرنے کی کوشش کی، والیم 10 کو پبلک نہ کرنے کی استدعا بھی جے آئی ٹی کی بدنیتی ہے، جے آئی ٹی نے گواہوں کی نگرانی کی اور فون ٹیپ کئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے پسند کا بیان لینے کیلئے گواہوں پر دباؤ ڈالا، واجد ضیاء نے غیرقانونی طریقے سے لاء فرم کی خدمات حاصل کیں اور لاء فرم کا مالک واجد ضیاء کا کزن اور پی ٹی آئی کا ورکر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv