تازہ تر ین

قندیل بلوچ کے قتل میں یہ شخص ملوث ہے گرفتار کیاجائے, اہم انکشاف نے کھلبلی مچادی

تونسہ شریف(سپیشل رپورٹر) ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ کے والد عظیم ماڑھا اور والدہ انور مائی نے یوسی چیئرمین سردار نذر حسین کلاچی کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کے قتل میں مفتی عبدالقوی کا ہاتھ ہے، اسی کے اشارے پر قتل کیاگیا، ان کے بیٹے کے ساتھ کرائے کے قاتل بھجوائے۔ 16جولائی 2016ءکی رات مفتی عبدالقوی کے رشتہ داروں نے ان کے بیٹے کو استعمال کرتے ہوئے قتل کرایا، اسے گرفتار کیا جائے ورنہ ہم وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ قندیل بلوچ کی والدہ انور مائی نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری نہ ہونے پر خودسوزی کی دھمکی دیدی۔ عظیم ماڑھا کے وکیل سید صفدر شاہ نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹر ہانی طحہ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے سے ثابت ہوا کہ مفتی عبدالقوی جنسی بھیڑیا ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے۔ اس موقع پر سردار نذر کلاچی نے قندیل بلوچ کی قبر پکی کرنے کی یقین دہانی کرائی اور برسی پر دیگ کے لئے دس ہزار روپے دیئے اور چاولوں کی دیگ تقسیم کی گئی اور ہرسال سولہ جولائی کو قندیل بلوچ کی برسی منانے کااعلان کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv