تازہ تر ین
rana-sana-ullah

وزیراعظم نہیں عمران خان پاگل خانے ضرور جائینگے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ وزیراعظم نواز شریف کہیں نہیں جائیں گے بلکہ عمران خان پاگل خانے ضرور جائیں گے، اتوار کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان کی خوشیاں منانے کی باتیں پاگل پن ہیں وقت سے پہلے خوشیاں منانے کی باتیں کرنا کوئی پاگل پن ہی کر سکتا ہے، نواز شریف کہیں نہیں جائیں گے لیکن عمران خان پاگل خانے ضرور جائیں گے۔ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی 126دنوں کے دھرنے میں بھی وزیراعظم بن کر سوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے رہیں گے‘ جے آئی ٹی کی جانبدارانہ رپورٹ کے خلاف شواہد آج سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔ جے آئی ٹی من گھڑت رپورٹ بنانے کےلئے مبالغہ آرائی کی حد تک گئی اور ہم ان کی جانبدارانہ رپورٹ کے خلاف شواہد آج سپریم کورٹ میں پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کی خدمت کی وہ قائم رہیں گے،عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے بھی 126دنوں کے دھرنے میں بھی وزیراعظم بن کر سوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتے رہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv