تازہ تر ین
nawaz shareef.jpg

نواز شریف کے پاس صرف 2دن باقی

سکھر(وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پانامہ کیس کا فائنل فیصلہ ایک ہفتے میں آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے پاس ایک دو دن ہیں وہ استعفیٰ دے دیں ،حکومت کو سپریم کورٹ کا حکم ہر صورت ماننا پڑے گا ہم قبل ازوقت انتخابات کے حامی نہیں ، حکومت مخالف فیصلے سے سی پیک منصوبے پر اثر نہیں پڑے گا ، حکومت پانامہ کیس کے فیصلے پر عدالت سے زیادہ وقت لینے کی کوشش کرے گی ۔ اتوار کو سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کاہ کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہنگامے کی ضرورت ہے ، فیصلہ کورٹ میں ہے ، عدالت جو فیصلہ کرے گی سب کو ماننا پڑے گا ، جو عدالت کے فیصلے کو نہیں مانے گا اسے توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا ، اس لئے نہ کوئی جھگڑسکتا ہے اور نہ لڑ سکتا ہے ، اسلئے کسی کو لڑنے جھگڑنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ پانامہ فیصلے کا سی پیک پر کوئی اثر پڑے گا، حکومت سپریم کورٹ سے وقت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی ، جے آئی ٹی نے 60روز محنت سے کام کیا، جے آئی ٹی نے ایماندارانہ اور مخلصانہ طریقے سے تحقیقات کی ہیں ، الزام تراشیاں اس لئے ہورہی ہیں کہ (ن) لیگ والے یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا کیس کمزور ہے اس لئے جان نہیں ہے ، اس لئے اسے متنازعہ بنا رہے ہیں ۔ خورشید شاہ نے فیصلہ 8سے10روز میں آسکتا ہے ،مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کےساتھ کچہریاں بھی کر چکے ہیں ، گپ شپ بھی کر چکے ہیں اور ایک ہی تھالی میں کھا بھی چکے ہیں ،مجھے یقینن نہیں آتا کہ مولانا صاحب آصف علی زرداری کےلئے یہ بات کر سکتے ہیں ، آصف علی زرداری مولانا صاحب کی عزت کرتے ہیں آپ نے دیکھا کہ انہوں نے مولانا کی بات کا جواب نہیں دیا، آصف زرداری صاحب بڑے دل گردے کے شخص ہیں ، پہلے بھی جمہوریت اور پارلیمنٹ کو بچانے کی کوشش کی آج بھی کر رہے ہیں ، جے آئی ٹی رپورٹ کو متنازع بنایا جا رہا ہے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے بھی مسئلہ صرف تیس دن میں نمٹ سکتا تھا جبکہ جے آئی ٹی کو تیس دن سے زیادہ دیے گئے ، طارق شفیع کا حلف نامہ غلط ثابت ہوگیا ، منی ٹریل سامنے نہیں آئی، سنتے ہیں نوازشریف آزاد خارجہ پالسی جانتے ہیں بہت لائق فائق ہیں ، ہم بھی نیا وزیراعظم لائے تھے نوازشریف کوشش کر کے نیا وزیراعظم لائیں ۔ سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف الزام تراشیوں کے بجائے فوری طور پر وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوں ا ور نیا وزیر اعظم لے کر آئیں ۔ اتوار کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے جیلانی ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں پانامہ کیس کے بعد کی صورت حال سمیت ملک کی اور سندھ کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف سمیت مسلم لیگ(ن) دوسروں پر سازش کا الزام لگا رہی ہے لیکن ان کے پاس ثبوت سازش کے موجود نہیں ہیں لیکن پیپلزپارٹی کا واضح موقف ہے کہ نواز شریف فوری طور پر استعفیٰ دیں اور وزارت عظمیٰ کجے لئے نیا امیدوار لائیں انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ(ن) نے ماضی کی طرح سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو پی پی پی عدالت عظمیٰ کا دفاع کرے گی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv