تازہ تر ین
supreme court of pakistan

پانامہ کیس کی ہنگامہ خیز سماعت شروع ،بھاری نفری تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں)ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے پانامہ کیس کا فائنل راﺅنڈ آج سے شروع ہو رہا ہے، حکومت، اپوزیشن اور عوام کی نظریں ایک بار پھر سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، مقدمے کی سماعت آج صبح ساڑھے9بجے شروع ہوگی، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کرے گاجبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے علاوہ عوامی مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی کے وفود اور حکومتی وزرا مقدمے کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ جائیں گے۔ کسی بھی صورت حال سے نپٹنے کے لئے سپریم کورٹ کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ عدالت عظمیٰ کے گرد اضافی خاردار تار یں لگا دی گئی ہیں اور سماعت کے دوران ریڈ زون کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ ہنگامے کے فائنل اور فیصلہ کن را?نڈ میں جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے بعد عدالت عظمیٰ میں پہلی سماعت آج ہوگی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا جب کہ دیگر ارکان میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہوں گے۔ سماعت کے موقع پر اپوزیشن اور حکومت نے مکمل تیاری کر لی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید سمیت سیاسی جماعتوں کے وفود اور حکومتی وزرا سپریم کورٹ میں موجود رہیں گے۔ پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ اور ریڈ زون میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، ریڈزوں ، سپریم کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند ہوگا جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی کارڈ دکھا کر سپریم کورٹ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ پولیس کے700کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ رینجرز کی نفری بھی موقع پر موجود ہوگی۔پولیس کی اضافی نفری تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ آبپارہ میں سٹینڈ بائی رہے گی۔ پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کی عمارت کے گرد اور ریڈزون میں سخت سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ اور ریڈزون کو علی الصبح ہی سیل کردیا جائے گا، غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، سکیورٹی کیلئے2 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے، رینجرز کے جوان بھی حفاظت کیلئے موجود ہونگے، سپریم کورٹ کی عمارت کے گرد اضافی خاردار تاریں بھی لگادی گئیں، جبکہ اضافی نفری بھی سٹینڈ بائی رہے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv