تازہ تر ین
india flag

بھارت میں کھیلوں پر جوئے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں

نیودہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت میں کھیلوں پر آن لائن جوئے کو قانونی شکل دینے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت کھیل کے عہدیدار نے بتایا کہ کھیلوں پر آن لائن جوئے کے حوالے سے قانون سازی کیلیے حکومتی عہدیداروں سے غیر رسمی گفت و شنید جاری ہے تاہم وزارت کو اس حوالے سے ڈرافٹ تیار کرنے میں کم از کم 2 سال کا عرصہ لگے گا۔ بھارتی وزیر کھیل اس حوالے سے برطانوی ہم منصب سے معاونت چاہتے ہیں جہاں جوئے کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ بھارتی اسپورٹس سیکریٹری انجیٹی سری نواس انگلینڈ میں موجود ہیں اور آن لائن جوئے کو قانونی حیثیت دلوانے کیلیے بات چیت ان کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس حوالے سے یادداشت پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔آفیشل کے مطابق وزارت کھیل آن لائن جوئے کو قانونی شکل دینے سے سماجی جذبات کے حوالے سے آگاہ ہے تاہم اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ معیشت کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بہتری لانے کا باعث بنے گا۔ برطانیہ میں جوئے کے قوانین بہت موثر ہیں اور ہم ان کے سسٹم کو سمجھنے اور ممکنہ طور پر اس کو بھارت میں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔دوحا میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار اسپورٹس سیکیورٹی کے مطابق بھارت میں غیرقانونی جوئے کی جارمینٹ 150 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے جس میں سے زیادہ تر مقامی بک میکرز اور غیرمنظور شدہ آف شور ویب سائٹس کے ذریعے ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv