تازہ تر ین

مگوروزا پہلی بار ومبلڈن چیمپئین بن گئیں

ومبلڈن(نیوزایجنسیاں)اسپین کی گاربائن مگاروز نے پہلی مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ٹائٹل اپنے نام کرلیا، انہوں نے فائنل میں 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے والی تجربہ کار امریکی اسٹار وینس ولیمز کو زیر کیا۔ہسپانوی اسٹار نے میچ کے آغاز سے ہی حریف کے خلاف دباﺅبرقرار رکھا اور اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ میچ کا اسکور 5-7 اور 0-6 رہا۔ آل انگلینڈ کلب میں8 برس بعد واپسی پر فائنل تک رسائی پانے والی 37 سالہ امریکی اسٹار چھٹی مرتبہ ومبلڈن ٹرافی اپنے نام نہ کر سکیں۔9 برس قبل وینس نے فیصلہ کن معرکے میں اپنی چھوٹی بہن سرینا کو مات دے کر پانچویں مرتبہ انگلش ایونٹ کی فاتح بننے کا اعزاز پایا تھا۔ گاربائن مگاروزا نے ورلڈ نمبر ون اینجلیک کیربر اور میگڈیلینا ریبریکووا جیسی سخت حریفوں کو مات دے کر فائنل میں قدم رکھنے میں کامیاب رہی تھیں۔وینس ولیمز نے سٹریٹ سیٹس سے برٹش کھلاڑی جوہاناکونٹا کو6-4،6-2سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سپین کی گاربائین مگوروزا نے سلواکیہ کی ٹینس پلیئر میگڈالینا ریبریکوواکو شکست دی۔ سپنش ٹینس سٹار نے 6-1 اور 6-1سے فتح سمیٹ کر سلواکین حریف کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv