تازہ تر ین

ویب سائٹ کے بعد ”فیس بک شہر“ بھی بنے گا مگر کہاں؟

سیلیکون ویلی(خصوصی رپورٹ)یہ کہا جاتا ہے کہ سوشل ویب سائٹس اور حقیقی دنیا میں بہت اور نمایاں فرق ہے، لیکن آئندہ چند برس میں اس خیال کو غلط ثابت کرنے کے لیے فیس بک نے حیران کن منصوبے کا اعلان کردیا۔جی ہاں دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے ایک ایسا شہر بنانے کے اعلان کردیا، جو بلکل فیس بک ویب سائٹ جیسا سوشل اور آزاد ہوگا۔فیس بک شہر کی تعمیر کے لیے کمپنی نے 2015 ء میں ہیڈکوارٹر کے قریب 56 ایکڑ زمین حاصل کی تھی، جس پر اب خوابوں کا حقیقی شہر بنایا جائے گا۔ اس شہر میں گھر، دکان، ہوٹلز، گفٹ شاپ، پارک، سیاحتی و تفریحی مقامات اور دیگر ایسی جگہیں بنائی جائیں گی، جو اس شہر کو فیس بک جیسا بنائیں گی۔اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر میں زیادہ تر فیس بک ملازمین ہی رہائش اختیار کرسکیں گے۔فیس بک کی جانب سے تعمیر کیے جانے والے اس شہر میں 12 لاکھ 5 ہزار فٹ پر مبنی اسمارٹ سپر اسٹور بھی بنایا جائے گا، جہاں دوائیوں سے لے کر گھر کے برتن اور دیگر ضروریات کی چیزیں دستیاب ہوں گی۔ فیس بک نے اپنے مستقبل کے شہر کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں بچوں کو گفتگو کرتے لوگوں کے درمیان سڑکوں پر دوڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ سڑک کنارے لوگ ہوٹل کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔فیس بک شہر میں پارکوں کے علاوہ ہر جگہ درخت دکھائی دیتے ہیں، جب کہ لوگوں کے ساتھ ان کے پالتو کتے اور دیگر جانور بھی ٹہلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔اس شہر میں زیادہ تر 225 یونٹ کے گھر تعمیر کیے جائیں گے، جو ملازمین کو اس وقت کے مارکیٹ ریٹ سے 15 فیصد رعایتی دام میں فراہم کیے جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv