تازہ تر ین
lion eating man

بھارت میں بوڑھے والدین کیساتھ روح فرسا سلوک ،موت کا کھیل جاری

اترپردیش (خصوصی رپورٹ)بھارت میں ایک خطرناک اور پریشان کن رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں غریب افراد پیسوں کے لیے اپنے خاندان کے بزرگوں کو شیروں کا نوالہ بنارہے ہیں۔ بھارتی ضلع پیلی بھیت میں ٹائیگرریز کے اطراف دیہات میں غریب خاندان اپنے بزرگوں کو جان بوجھ کر شیروں کی کچھار کی جانب بھیجتے ہیں جو ان درندوں کا نوالہ بن جاتے ہیں جس کے بدلے میں متاثرہ خاندان کو چند لاکھ کا معاوضہ مل جاتاہے جبکہ موت کے اس تکلیف دہ کھیل میں خاندان کے بزرگوں کی مرضی شامل ہوتی ہے۔حالیہ چند ماہ میں ایسے کئی واقعات دیکھنے میں آئے جب انتہائی غربت کے شکار خاندانوں نے معاوضے کی رقم کے عوض اپنے بزرگوں کو خود خونخوار شیروں کی جانب بھیجا اور ان کی بریدہ لاش ملی اور خاندان والوں نے متعلقہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے ہر جانے کی رقم لاکھوں میں وصول کی۔ ٹائیگرریز روکے قانون کے مطابق اگر کوئی دیہاتی حادثاتی طور پر شیروں کا شکار بن جاتا ہے تو بھارتی حکومت انہیں معاوضہ دینے کی پابند ہے۔ بھارت میں وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیوریو (ڈبلیو سی سی بی) کے افسر کلیم اطہر کے مطابق پیلی بھیت ٹائیگرریز رو(پی ٹی آر) کے اطراف ہونے والے سانحات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے اور یوں لگتاہے کہ یہ عمل جان بوجھ کر کیاجارہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv