تازہ تر ین

وزیر اعظم نوازشریف کی آرمی چیف سے ون ٹو ون ملاقات ,اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور، مری (نمائندگان خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف سیشن عدالت لاہور میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ۔ ان کی طرف سے مصطفی رمدے ایڈووکیٹ نے دعویٰ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی عدالت میں دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور جن کے بڑے بھائی نواز شریف وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر تعینات ہیں جبکہ ان کا تعلق انتہائی معزز گھرانے سے ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عوامی خدمت اور فلاح و بہبود کی بنا پر درخواست گزار کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت عزت و احترام کیا جاتا ہے جبکہ درخواست گزار کے سیاسی مخالف عمران خان نے اپریل 2017ءمیں الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر چپ رہنے اور موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے دس ارب روپے کی پیشکش کی تھی۔اس کے علاوہ 28اپریل 2017ءکو پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے کے دوران بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے پاناما لیکس کے معاملے پر خاموش رہنے کے لیے دس ارب روپے کی پیشکش کا الزام دہرایا اس کے علاوہ عمران خان نے درخواست گزار کو مافیا جیسے غیر مہذب القابات سے نوازا تھا۔درخواست میں موقف اختیار دیا گیا کہ درخواست گزار نے ڈی فیمیشن آرڈیننس 2002ءکی سیکشن 8کے تحت عمران خان کو 8مئی کو ایک لیگل نوٹس بھجوایا تھا، جس میں جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگنے کا کہا گیا اور ہتک عزت کے تحت دس ارب روپے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔وزیراعلی شہباز شریف کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کے حق میں دس ارب روپے کی ڈگری جاری کی جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے 21جولائی تک جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ شہباز شریف کی جانب سے گذشتہ برس بھی عمران خان کے خلاف ایک لیگل نوٹس بھجوایا گیا تھا جس میں جاوید صادق کو فرنٹ مین مقرر کر کے اربوں روپے وصول کرنے کے الزام پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر سلطان کی عدالت میں دائر دعوے میں موقف احتیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، جن کے برے بھائی نوازشریف وزیراعظم پاکستان کے عہدے پر تعینات ہیں، کا تعلق انتہائی معزز گھرانے سے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے شریف خاندان پر کوئی الزامات نہیں لگا رہا،میں اگر ان پر الزام لگاﺅں تو پوری کتاب لکھی جائے گی،پاکستان میں کرپشن کے گارڈ فادرز کے خلاف ایک جہاد کر رہا ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ رشوت کا الزام لگا کر ان کی ساکھ متاثر کی گئی ہے لیکن ساکھ اس شخص کی متاثر ہوتی ہے جس کی کوئی ساکھ ہو۔جمعہ کے روز نتھیا گلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مفاد پرست لوگ سسٹم کو بچانا چاہتے ہیں ، عوام صرف تبدیلی چاہتی ہے ، کرپٹ مافیا ایک طرف خوف پھیلاتا ہے اور دوسری طرف لالچ دلاتا ہے ،کرپشن کے کینسر نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد زبردست میچ ہونے جارہا ہے،بہت دیر سے اس وقت کا انتظار کررہاتھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اربوں روپے کے اشتہارات اپنے دفاع کے لئے دے رہی ہے، سپریم کورٹ نے بھی کہا ہے کہ ادارے تباہ کئے گئے ہیں، ایک چھوٹے سے طبقے نے چوری کر کے کرپشن کے پیسے ملک سے باہر بھیجے ہیں، کیا ملک کو لوٹنے والے منی لانڈنگ روکیں گے؟ انہوں نے کہا کہ ہر سال 1 ہزار ارب روپے ملک سے منی لانڈرنگ ہوتے ہیں، اسحاق ڈار نے تسلیم کیا ہے کہ سعید احمد خان کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی تھی، کیا چوری کرنے والے خود چوری روک سکتے ہیں؟ کرپشن کے کینسر نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے، ملک لوٹنے والے کبھی منی لانڈرنگ نہیں روکیں گے۔ ہم سیاست نہیں کررہے، مافیا کے خلاف جہاد کررہے ہیں اور یہ جہاد مافیا کے گاڈ فادر کیخلاف ہے۔ ہم سیاست نہیں کررہے بلکہ مافیا کے خلاف جہاد کررہے ہیں اور یہ جہاد مافیا کے گاڈ فادر کیخلاف ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس طرح شریف خاندان کا احتساب ہوگا، ان کی شکلوں سے پتا چلتا ہے کہ جے آئی ٹی کے اندر کے حالات برے ہیں، ان کے پاس جواب نہیں ہے اس لئے جے آئی ٹی کے باہر ڈرامہ کرتے ہیں،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فیصلہ کن جنگ جاری ہے، ایک طرف تبدیلی چاہنے والے اور ایک طرف فائدہ اٹھانے والے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ فیصلہ کن جنگ میں خواتین اور نوجوان بھرپور شرکت کریں۔ لندن فلیٹس کی اصل مالکہ مریم نواز شریف نکلتی ہیں تو کیس ختم ہو جائے گا، میں نواز شریف کو اڈیالہ میں دیکھ رہا ہوں،حکمران خاندان کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ یہ لوگ پکڑے جائیں گے، کرکٹ میں بھی نواز شریف امپائرکو ساتھ ملا کر کھیلتے تھے اور ان کی اب بھی یہ عادت برقرار ہے۔ نتھیا گلی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پر بھی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری زندگی رشوت دی اور کرپشن کی۔ ان کی کون سی شہرت ہے جس پر داغ پڑ گیا۔ انہوں نے تو لوگوں کو قتل کیا ہے۔ ان کی جانب سے مجھ پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا گیا ہے، لیکن میرے پاس تو پیسہ ہی نہیں ہے، حمزہ شہباز سے لے کر دیدوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ پہلے 10 ارب رشوت کی پیشکش کی، پھر کیس بنا دیا۔ میں انتظار کر رہا ہوں کہ شہباز شریف مجھے عدالت لے کر جائیں، وہاں پر ان کے سارے کام گنواو¿ں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے بچوں کے نام پر ملک سے باہر پراپرٹی لی۔ مریم نواز نے کہا کہ ان کی باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ہے۔ مریم نواز کے پاس 1993ئ میں پیسہ نہیں تھا، اس کا مطلب ہے کہ نواز شریف نے ملک سے پیسہ چوری کر کے باہر بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نیلسن اور نیسکول کی بینی فیشر آنر اور لندن میں فلیٹس کی مالکہ بھی ہیں۔ یہ الزام میں نے نہیں لگایا بلکہ بین الاقوامی انکشاف ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv