تازہ تر ین
pmln

ن لیگ نام بتائے سازش فوج کر رہی ہے یا عدالت

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سب کہتے ہیں ایک خاندان کے خلاف سازش ہورہی ہے ن لیگ نام لے کر بتائے کہ فوج سازش کر رہی ہے کہ عدالت ؟قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اورایک کال کے انتظار میں ہے ، اپنی چوری چھپانے کے لئے ملک تباہ کیا جار ہا ہے ،کل جو ڈراما دیکھا اور سڑکیں بند کر شہزادی کو پیش کیا گیا اور قوم کی توہین کی گئی ہے اس کے لئے الفاظ نہیں ہیں اور بھارتی فلموں کی طرح رود ھو کر دکھایا گیا،معاملہ 10جولائی کے قریب پہنچ چکا ،سارا ماحول بن چکا ہے ،نواز شریف نے دستاویزات پارلیمنٹ میں لہرائے تھے مگر سپریم کورٹ گئے تو پتا چلا کوئی دستاویزات نہیںاور خود کو بچا نے کے لئے قطری آگیا، نواز شریف سمیت سارے خاندان نے کرپشن کی ، شہباز شریف آپ بھی اس کے ساتھ جائیں گے ،الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کا کیس سیاسی بنیادوں پر ہے اس کی کو ئی حیثیت نہیں ، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سے ہماری رولنگ کلاس پست ذہن اور ڈالر کی پوجا کرنے والی ہے ، جمہوریت کو منشیات فروش جس پر ایفی ڈرین کا کیس ہے لوگ اکٹھے کر کے بچانے کے لئے متحرک ہے ،یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے جس میں جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالہ میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ 10جولائی کے قریب پہنچ چکا ،سارا ماحول بن چکا ہے ، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور ایک کال کے انتظار میں ہے ،اتنی پبلک نکلے گی کہ تاریخ میں نہیں نکلی ہوگی ،پاناما پیپرز بین الاقوامی سطح پر انکشاف تھاجس میں دنیا بھر کے رہنماوں کے نام آئے،آئس لینڈ اور برطانوی وزرائے اعظم کے نام آئے تو سارے گھروں کو چلے گئے لیکن شریف خاندان اپنی چوری بچانے کے لئے ملک کو تباہ کر رہا ہے ،پہلے تو فلیٹس کی ملکیت سے انکاری تھے لیکن حسین نواز نے ٹی وی پر کہا یہ فلیٹس ہمارے ہیں، میں نے1998 میں ان کے فلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا کہ منی لانڈرنگ سے خریدے گئے ہیں،نوازشریف آپ کو صرف چار محلات کے اصل مالک کی دستاویز دکھانی ہیںلیکن ابھی تک انہوں نے منی ٹریل نہیں دکھائی گئی ، نواز شریف نے کاغذات تو لہر ا کر کہہ دیا تھا کہ ہمارے پاس ایک ایک ثبو ت ہے لیکن سپریم کورٹ میں کچھ نہ نکلا اور قطری شہزادے کو پیش کر دیا گیا کیونکہ قطر ی کوانہوں نے 200 ارب کا کنٹریکٹ دلوایااور تلور مارنے کی کھلی چھٹی جو دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچانےوالوں نے سپریم کورٹ پر ڈنڈوں سے حملہ کیااور اب بھی ایسا ہی کرینگے ، لیکن قوم سپریم کو رٹ کے ساتھ کھڑی ہے ایک کال پر اتنی عوام سڑکوں پر ہو گی جو تاریخ میں کسی نے نہ دکھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف خود کمیشن بناناچاہتے تھے مگرسابق چیف جسٹس انورظہیر جمالی نے رد کر دیا تھا لیکن اب جے آئی ٹی میں پھنس گئے ہیں اور مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں ، روز سڑکیں بند کر کے عوام کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے انہوں نے کہا میں اگر مریم مالک ہیں تو مطلب ہے فلیٹس 1993 میں لیے گئے تھے اور فلیٹس نواز شریف کے پیسے سے لیے گئے ،آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ پر نواز شریف اور خاندان کی تصاویر ہیںاور شہباز شریف بھی ان کے ساتھ ہی جائیں گے کیونکہ ان کا نام بھی حدیبیہ پیپر مل میں نام ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پانچ میں سے دو ججز نے کہا یہ صادق اور امین نہیں اور اب سپریم کورٹ کے بعد جے آئی ٹی میں بھی جواب دینے کے بجائے انہوں نے جھوٹ پر جھوٹ بتایا، سب کہتے ہیں ایک خاندان کے خلاف سازش ہوئی ہے لیکن پاناما لیکس کا انکشاف موزیک فونسیکا کے کمپیوٹرز ہیک ہونے سے ہواجس کی ایک سال تک ریسرچ کی گئی اور پھر ا س کا اعلان کیا گیا اگر سازش کہتے ہیں تو نام لے کر بتائیں کہ اس میں ملوث فوج ہے یا سپریم کورٹ ؟ انہوں نے کہا ہے کہ ایفیڈرین کا کیس والا لوگ اکٹھے کر کے جمہوریت بچا رہے ہیں اور اپنی چور ی بچانے کے لئے ملک کو تباہ کر رہے ہیں انہوں نے کرپشن کی تعریف بتاتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر اپنی ذات کے لئے پیسہ بنانا ہے اور ایسا ہی نواز شریف نے کیا ہے انہوں نے شہباز شریف کو ڈرامہ باز شریف کہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود کہا تھا کہ چار ماہ میں بجلی پوری نہ کی تو میرا نام بدل دینا آج چار سال ہو گئے ہیں تو انہیں اس نام سے ہی پکارا جا نا چاہیے نا اپنی گفتگو ختم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب جے آئی ٹی بنی تھی نواز کو استعفی دینا چاہیے تھا سپریم کورٹ کو کہنا چاہیے تھا کہ استعفیٰ دیں کیونکہ نواز شریف کے زیر انتظام تما م محکمے ہیں انہوں نے کہا کہ مریم کے پیش ہونے پرجتنا ڈرامہ کیا گیا ہے اور عورتوں کے احترام پر جو درس دیئے جا رہے ہیں وہ بھو ل گئے ہیں کہ انہوں نے بینظیر بھٹو ، نصرت بھٹو کے ساتھ کیا کیا اور ان کے وزیر نے شیر ی مزار اور ڈاکڑ فردوس کے خلاف کیسی غلیظ زبان استعما ل کی ہے انہوں نے کہا کہ میں بھولا نہیں ہو سب مجھے یاد ہے اور الیکشن کمیشن میں کیس سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے ہم تو تیس فیصد شوکت خانم کا خسارہ بیرون ملک پاکستانیوں کے فنڈز سے پورا کرتے ہیں اور اس میں کیا برائی ہے کہ وہ ہمیں پیسے بھیجتے ہیں اس طر ح تو ملک میں آنے والے پیسے بھی غیر قانونی ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کسی خاتون کا پانامہ کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا اچھا نہیں لگتا شریف خاندان اپنے کرتوتوں کا صلہ پارہا ہے بدعنوانی کے خلاف مشن جاری رکھ کر قوم کو کرپشن فری پاکستان دیں گے۔ عمران خان نے جمعرات کو یہاں نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ شریف خاندان نے ملک میں مغل دور کی بادشاہت قائم کررکھی ہے اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے لیکن یہ طرز حکمرانی اب زیادہ دیر تک نہیں کی جاسکتی انہوںنے کہا کہ میں ہمیشہ سچ بات کہتا ہوں اور بدعنوانی کے سخت خلاف ہوں یہی وجہ ہے کہ شریف خاندان کی بدعنوانی کے خلاف بولنے پر میرے خلاف زیر اگلا جارہاہے لیکن جتنا بھی میرے خلاف بولیں گے میں اتناہی سچ بولتا رہوں گا تا کہ کرپشن کے خلاف اپنے مشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر قوم کو کرپشن فری پاکستان دے سکو ں ، چیئرمن تحریک انصاف نے ان کے وزیراعظم بننے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میں وزیر اعظم بنا تو پانی کے ذخائر سے30ہزار میگاواٹ بجلی بنا¶ں گا تاکہ ملک میں توانائی قلت کا خاتمہ ممکن ہوسکے انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بڑی سطح کی کرپشن کا خاتمہ کرچکے ہیں اور چترال میں 1ارب پودے لگانے سمیت عوامی ترقی کے منصوبوں پر عمل ہیں انشاءاللہ بہت جلد کے پی کے پورے ملک کے لئے ہر لحاظ سے ایک ماڈل صوبہ بن جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv