تازہ تر ین

پانامہ فیصلہ کے بعد تحریک انصاف کا نیا پلان سامنے آ گیا

لاہور ( خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ بار اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشنز نے وزیراعظم نواز شریف نے پانامہ لیکس کے عدالتی فیصلے کے بعد استعفیٰ نہ دینے پر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور تحریک میں سیاسی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا، لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی، سیکرٹری عامر سعید راں اور سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریکیں چلانے کے لئے وکلاءاپنے آئندہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے، ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے عدالتی فیصلے سے واضح ہو چکا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف صادق و امین نہیں رہے، وکلاءاس ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، اسی لئے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں احتجاجی تحریک چلانے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کے لئے نیشنل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، رمضان المبارک کی وجہ سے تحریک ملتوی کی گئی تھی اور اس تحریک میں سیاسی جماعتوں کو بھی شامل کریں گے، لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نواز شریف کی منی لانڈرنگ کا اعترافی بیان دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمشید دستی کی رہائی کے لئے ہائی کورٹ بار نے وکلاءکی کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور ہر ممکن قانونی امداد دی جائے گی، سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر وہ جے آئی ٹی کے خلاف بیان بازی سے باز نہ آئے تو ان کا سپریم کورٹ میں داخلہ بند کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی توہین ملک کی سب سے بڑی عدالت کی توہین ہے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے خلاف کسی نے حملہ کی کوشش کی وکلاءمزاحمت کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv