اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مقصد بے یقینی کیفیت پیدا کرنا ہے لیکن ایسی بزدلانہ کارروائیوںسے قوم کا حوصلہ اور عزم متاثر ہو گا اور نہ ہی دہشتگردی کے خلاف کاوشیں ۔ ہفتہ کے روز وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر ‘ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد ندیم کو ٹیلیفون کر کے کوئٹہ ‘ پارا چنار اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات معلوم کیں اور عید کے پرمسرت موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی کارروائیوں کا مقصد عید سے پہلے افراتفری پھیلانا ہے مگر ایسی مذموم کاررووائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ہماری کاوشوں اور جذبے میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ ریاست پرعزم اور طاقت سے ایسی مذموم کارروائیوں کا جواب دے گی انہوں نے کہاکہ افغان کراسنگ پوائنٹس کھولنے پر پاکستان میں دہشتگردی بڑھ جاتی ہے افغانستان سے مشترکہ سرحد کے ذریعے آمد رو فت کی کڑی نگرانی کی جائے اور سرحد کراسنگ پوائنٹس کی مانٹرنگ مزید موثر بنائی جائے انہوں نے مزید کہا کہ پارا چنار میں دہشتگردی کی کارروائی سے دو الرٹ صوبائی حکومت کو بجھوائے گئے واضح نشاندہی کے باوجود موثر حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کئے گئے ؟ سول ادارے اور ملٹری عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے ۔ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عید سے دو روز قبل دہشت گرد کارروائیوں کا مقصد سیکیورٹی کے حوالے سے بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا اور افراتفری پھیلا نا ہے مگر ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے نہ تو قوم کا حوصلہ اور عزم متاثر ہو سکتا ہے اور نہ ہی دہشت گردوں کے خلاف ہماری کاوشوں میں کسی طور کم ہوں گی۔ ریاست پاکستان کی جانب سے ایسی مذموم کاروائیوں کا جواب پر عزم طریقے اور مکمل طاقت سے دیا جائے گا،افغانستان میں ہونےوالے کسی بھی واقعے کو بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان سے جوڑا جانا تشویشناک ہے ۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے یہ بات پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر ، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہی جس میںانہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ، پارا چنار اور کراچی میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات سے متعلق اب تک سامنے آنے والے شواہد کی تفصیلات حاصل کیں ۔وزیر داخلہ کا جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ عید سے دو روز قبل دہشت گرد کاروائیوں کا مقصد سیکیورٹی کے حوالے سے بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا اور افراتفری پھیلا نا ہے مگر ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے نہ تو قوم کا حوصلہ اور عزم متاثر ہو سکتا ہے اور نہ ہی دہشت گردوں کے خلاف ہماری کاوشوں میں کسی طور کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کی جانب سے ایسی مذموم کاروائیوں کا جواب پر عزم طریقے اور مکمل طاقت سے دیا جائے گا۔ سی جی ایس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ افغانستان سے مشترکہ سرحد پر قانونی طور پر آمدورفت کےلئے متعین کردہ کراسنگ پوائنٹس کو جب بھی کھولا جاتا ہے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ان کراسنگ پوائنٹ کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بناتے ہوئے ان کے ذریعے آمدورفت کرنے والوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تشویشناک امر ہے کہ افغانستان میں ہونےوالے کسی بھی واقعے کو بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان سے جوڑ دیا جاتا ہے لیکن سرحد کے راستے پاکستان آنے والی دہشت گردی اور پاکستان میں وقوع پذیر ہونے والے دہشت گردی کے بدترین واقعات میں غیر ملک زاویئے کا مغربی دارالخلافوں میں کبھی نوٹس تک نہیں لیا جاتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی موثر نگرانی اور حفاظت کے عمل کو مزید بہتر کریں تاکہ دہشت گردی کا راستہ روکا جا سکے۔انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے متعلقہ حکومتوں سے سیکیورٹی الرٹ اور پیشگی معلومات فراہم کرنے کے باوجود بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس بات کا بھی تجزیہ کیا جائے کہ پارا چنار میں دہشت گرد کاروائی سے متعلق دو الرٹ متعلقہ صوبائی حکومت کو بھجوائے گئے جس میں واضح طور پر پارا چنار کی نشاندہی کی گئی تاہم ان اطلاعات کے باوجود بھی موثر حفاظتی اقدامات کیوں نہیں اٹھائے گئے۔ وزیر داخلہ نے ایف سی اور رینجرز سربراہان کو ہدایت کی کہ انٹلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے مہیا کی جانے والی معلومات سمیت تمام وسائل برو¿ے کار لاتے ہوئے گذشتہ روز کی کاروائیوں میں ملوث افراد ، گروپس اور سہولت کاروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کو ہدایت کی کہ آئندہ چند دنوں میں اور خصوصا عید کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے زیادہ بہتر اور موثر حکمت عملی ترتیب دی جائے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

