تازہ تر ین

پاکستانی فلم ’پروجیکٹ غازی‘ کا نیا ٹریلر جاری

لاہور(شوبز ڈیسک) آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم پروجیکٹ غازی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھ کر فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ایک منٹ 21 سیکنڈ کے نئے ٹریلر میں پروجیکٹ غازی میں میڈیکل سائنٹسٹ کا کردار ادا کرنے والی سائرہ شہروز 30 سیکنڈ تک اپنی کہانی بتاتی ہیں کہ وہ آج کل کیا کر رہی ہیں۔سائرہ شہروز جو اس فلم میں سارہ افتخار کا کردار ادا کرتی نظرآئینگی، وہ ٹریلر کے پہلے 30 سیکنڈز میں پروجیکٹ غازی سے متعلق میڈیکل اورڈی این اے ٹیسٹ سمیت دیگر تحقیقات کا بتاتی ہیں، اور وہ پروجیکٹ غازی سے منسلک ایک اعلیٰ عہدیدار (طلعت حسین)سے اس سے متعلق معلومات لیتی ہیں۔ٹریلر میں ہمایوں سعید اور شہریار منور سمیت طلعت حسین اور دیگر اداکاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔سارہ افتخار کی تحقیقات کی کہانی بتائے جانے کے پس منظر میں ایکشن اور لڑائی کے مناظر دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے۔خیال رہے کہ یہ پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے، جس کی کہانی ایک سپر ہیرو فوجی کے ارد گرد گھومتی ہے، اس فلم کی ہدایات نادر شاہ نے دی ہیں، فلم انڈسٹری کو اس فلم کی کامیابی کی امیدیں ہیں۔فلم کو آئندہ ماہ 14 جولائی تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv