تازہ تر ین
shahbaz

وزیراعلیٰ کا حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا دورہ, عوام کو بڑی خوشخبری سُنادی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع جھنگ کے علاقے حوےلی بہادر شاہ مےں 1230مےگاواٹ کے گےس پاور پلانٹ کا تفصےلی دورہ کےااور وزےراعلیٰ نے پلانٹ کے اےک اےک حصے کا معائنہ کےا۔ وزےراعلیٰ کنٹرول روم سمےت پلانٹ کے مختلف حصوں مےںگئے۔وزےراعلیٰ نے منصوبے پرکام کی رفتارپر اطمےنان اورتسلی کا اظہار کےا ۔ وزےراعلیٰ نے منصوبے پر کام کرنےوالے انجےنئرز اورورکرزسے ملاقاتےں کےں۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے انجےنئرز اور ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اےک قومی منصوبے پر کام کرکے قومی خدمت کررہے ہےںاورآپ کاےہ کردارہمےشہ تارےخ مےں ےا د رکھا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ےہ منصوبہ لوڈشےڈنگ کے اندھےرے دور کرنے والے مےں سنگ مےل کی حےثےت رکھتا ہے اوراس پلانٹ سے اےک ہفتے کے اندر 750مےگاواٹ بجلی کی پےداوار شروع ہوجائے گی جو نےشنل گرڈ مےں شامل ہوگی اوراس سے لوڈ شےڈنگ مےں نماےاں کمی ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ آج رات سے حوےلی بہادر شاہ کے پلانٹ سے بجلی کی آزمائشی پےداوارکا آغاز ہورہا ہے اوراس اہم منصوبے کی پہلی ٹربائن سے بجلی کی آزمائشی پےداوار کا آغاز ہوگا۔وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کی لوڈ شےڈنگ کے اندھےروں پر قابو پانے کےلئے مخلصانہ کاوشےں رنگ لارہی ہے ۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے حوےلی بہادر شاہ گےس پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمےں اندھےروں کےساتھ ساتھ اندھےروں کے حامےوں سے بھی جنگ لڑنی پڑ رہی ہے اور اللہ کے فضل وکرم اورعوام کی حماےت سے دونوںمحاذوں پر سرخرو ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں شکست دے کر پوری قوم کو بے پناہ خوشیاں دی ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں جیت عید کا تحفہ ہے۔ فخر زمان، اظہر علی اور محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا جبکہ بھارت کے ٹاپ بلے بازوں کو آﺅٹ کرنے کا کریڈٹ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو جاتا ہے جبکہ پوری ٹیم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھیلی اور بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے برطانیہ کے شہر لندن میں فنزبری پارک کے قریب مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں پر گاڑی چڑھانے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں متاثرہونے والے افراد کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv