تازہ تر ین

پاک بھارت ٹاکرا, سرفراز ” کوہلی الیون“ کو گھیرے میں لینے کیلئے تیار

لندن (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ٹاکرا روائیتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا، شاہینوں نے کوہلی الیون کو گھیرے میں لینے کی حکمت عملی بنا لی، فیصلہ کن معرکے میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ لندن میں موجود پاکستانی سپورٹرز میچ کی ٹکٹوں کیلئے خوار ہوگئے، فائنل میچ کی 80فیصد ٹکٹس بھارتی جبکہ20فیصد ٹکٹس پاکستانی شائقین کے پاس ہیں، پاکستان اور بھارت کی کر کٹ ٹیمیں اس سے قبل مختلف کرکٹ ٹورنامنٹوں کے8 فائنل میچوں میں آمنے سامنے آئے ہیں جن میں پاکستان نے6 اور انڈیا نے 2مرتبہ کامیابی حاصل کی ،اسی طرح مجموعی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 128 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جس میں پاکستان نے 72 اور بھارت نے 52 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے،انگلینڈ میں بھی پاکستان اور بھارت اب تک 4 میچز کھیل چکے ہیں تاہم اس میں بھارت نے پاکستان پر2-1 سے برتری حاصل کررکھی ہے،دوسری جانب فائنل سے قبل قومی ٹیم نے اوول کر کٹ گراﺅنڈ پر سخت پریکٹس کی،کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت ٹریننگ کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کروڑوں لوگوں کی دعاﺅں اور بہتر گیم پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ بھارت کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے اس لیے اسے جلد تہس نہس کرنے کی کوشش کریں گے۔ میچ سے قبل اوول گراﺅنڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم کی زبردست پرفارمنس کی وجہ سے ہم فائنل میں پہنچے ہیں، عامر سہیل کی ذاتی رائے ہے اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، ہم اس بارے میں کچھ نہیں سوچ رہے اور صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں، کوشش کریں گے کہ فائنل میچ بھی جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی میچ میں جب تک وکٹیں نہیں لی جاتیں تب تک بات نہیں بنتی، بھارت کی بیٹنگ مضبوط ہے اس لیے ہماری کوشش ہوگی کہ ان کی وکٹیں جلد سے جلد حاصل کی جائیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کو بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دےدیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے تمام بولرز نے بالخصوص حسن علی نے زبردست بولنگ کی۔ پاکستان کی اصل طاقت اس کی بولنگ اور بھارت کی طاقت اس کی بیٹنگ ہے۔ اگر بھارت کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا تو پچھلے میچ جیسی صورت حال دوبارہ پیش نہ آجائے جب بھارتی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی اور بیٹنگ میں کمزور ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی تھی۔عمران خان نے کہا کہ بھارت کے خلاف بالکل صحیح حکمت عملی اپنانا ہوگی، پاکستان کو فائنل میں بیٹنگ پہلے کرنی چاہیے کیونکہ پہلے بیٹنگ میں دباو¿ نہیں ہوتا۔ اس لیے بلے باز جتنا بھی اسکور کریں گے، بالرز اس کا دفاع کرسکیں گے ¾ بعد میں بیٹنگ کرنے میں بولنگ کے ساتھ ساتھ رن ریٹ کا دباو¿ بھی ہوتا ہے۔ دنیا بھر کے فینز کی نظریں اس اہم میچ پر ہیں اور ٹکٹس کا حال یہ ہے کہ 15 گنا زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔پاکستانی اور بھارتی فینز اگر انگلینڈ میں موجود ہیں، تو کون ہوگا جو سٹیڈیم جاکر میچ نہیں دیکھنا چاہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ پاک بھارت میچ کی ٹکٹس پرائس اب آسمانوں پر ہے۔ چیمپئنزٹرافی کے فائنل کی ٹکٹس یوں تو کئی ماہ پہلے ہی سولڈ آوٹ ہوگئی تھی لیکن اس وقت کسی کو یہ نہیں پتہ تھا کہ پاک بھارت فائنل ڈیسائیڈ ہونے کے بعد 140 پاﺅنڈز کے ٹکٹس کی قیمت 1000 سے دو ہزار پاونڈ ز تک ہوجائے گی۔ حال اب یہ ہے کہ جس نے 140 پاﺅنڈز کے دو ٹکٹس لئے تھے، وہ 1100 پاﺅنڈز میں لوگ ہاتھوں ہاتھ لے رہے ہیں یعنی قیمتیں 15 گنا بڑھ چکی ہیں۔لیکن ایک مسئلہ یہ ہوسکتا ہے کہ وہ 6000 ٹکٹس جو آن لائن آئی سی سی نے فروخت کئے، ان کی نئی قیمتوں میں ری سیل ان ٹکٹس کو کینسل کرسکتی ہے، کیوں کہ یہ پریکٹس غیر قانونی ہے۔کرکٹ فینز کو اس وقت پیسوں کی کوئی پروا نہیں، انگلینڈ میں موجود شائقین کرکٹ کو اگر کسی بات سے دلچسپی ہے تو وہ صرف یہ کہ کسی بھی طرح کسی بھی قیمت پر ٹکٹ مل جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv