تازہ تر ین
tasadum

وزیر اعظم کی پیشی پر تصادم ،لیگی قیادت کے پیغام بارے اہم خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ نے وزیراعظم کی جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر تصادم کا پروگرام بنا لیا۔ پارٹی کے گلو بٹ اسلام آباد اور پنڈی پہنچ گئے۔ لیگی حکومت کا بھرپور تصادم اور لاشیں گرانے کا پروگرام ہے۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے گلوبٹ اسلام آباد اور پنڈی کے ہوٹلوں اور ریسٹ ہاﺅسز میں پہنچ چکے ہیں۔ ان کو وہاں پہنچانے کا مقصد فوج، رینجرز ا ور پولیس سے تصادم کرنا ہے۔ ادھر اپوزیشن رہنماﺅں نے بھی نواز شریف کے خلاف اور جے آئی ٹی کی اندرونی کہانی بارے گرما گرم بیانات سے سیاسی ماحول بھی گرم ہوگیا ہے۔ ن لیگی کارکنوں میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ اگر جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا تو ملک میں افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی کے سمن کے بعد خبر ایجنسی رائٹرز نے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ رائٹرز کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کی پارٹی تو اقتدار میں رہے گی لیکن اس سے ملک میں افراتفری پھیلنے کے خدشات ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جے آئی ٹی کی جانب سے 17 جون کو پیشی اور حدیبیہ پیپر ملز کا ریکارڈ لانے کے معاملے پر قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی ہے۔ شریف فیملی کے انتہائی قریبی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو جے آئی ٹی کی جانب سے پیشی کے لئے سمن موصول ہوگئے ہیں۔دریں اثناءلاہور ہائی کورٹ نے استعفیٰ دیئے بغیر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر نواز شریف کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے نائب صدر راشد لودھی سیکرٹری عامر سعید راں اور فنانس سیکرٹری ظہیر بٹ نے جاوید اقبال آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم کی حیثیت سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے تو جے آئی ٹی پر بھی سوالیہ نشان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور حکومتی ادارے جے آئی ٹی پر اثرانداز ہورہے ہیں اب تو جے آئی ٹی بھی کہہ رہی ہے کہ ریکارڈ میں ردوبدل کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عدلیہ یا جے آئی ٹی کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو وکلاءعدلیہ کے ساتھ ہوں گے۔ راشد لودھی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ایک سیل بنا دیا گیا ہے جو جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا رہا ہے۔ عامر سعید راں اور ظہیر بٹ نے کہا وزیراعظم کو مستعفی ہوکر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv