تازہ تر ین
pakistan stock exchange

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ مندی کی اہم وجہ سامنے آگئی

لاہور (کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، ایک دن میں 1855 پوائنٹس کی کمی کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوگیا، ہنڈریڈ انڈیکس 47 ہزار 671 پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بجٹ سے قبل بہتر معاشی اعداوشمار، سی پیک منصوبوں اور ایم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت پر 25 مئی 2017ءکو ہنڈرڈ انڈیکس 53 ہزار123 کی بلند سطح پر پہنچ گیا تھا۔تاہم نئے مالی سال کے بجٹ میں حصص بازار کے لئے مختلف ٹیکسوں میں اضافے کے باعث منفی اثر دیکھا گیا، ایک ہفتے قبل حصص بازار میں صرف پانچ روز میں چار ہزار پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، جس میں یکم جون کو 1810 پوائنٹس کی ایک دن میں سب سے زیادہ مندی ریکارڈکی گئی تھی۔لیکن آج 1855 پوائنٹس کی مندی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا اور سرمایہ کاروں کے 350 ارب روپے ڈوب گئے۔ معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کی جی آئی ٹی ٹیم نے تحقیقات کے لئے وزیر اعظم کو طلب کیا ہے، اس کا مارکیٹ میں منفی اثر دیکھا جارہا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح سے اب تک 10 فیصد گرچکا ہے، رمضان المبارک میں کاروبار کا وقت کم ہونے پر شئیرز کے حجم میں کمی ہوتی ہے، جس کہ وجہ سے مندی ہونے پر پریشر بڑھ جاتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv