تازہ تر ین

ترکی میں 15 سال سے ایک ہی دسترخوان پر افطاری کرنیوالا گاﺅں

یوزغات:(ویب ڈیسک ) اجتماعی افطاری کا کلچر تو پوری دنیا میں ہے اور مسلمان روزہ دار ایک دوسرے کو افطاری میں شریک کرنے کو باعث اجر وثواب سمجھتے ہیں مگر ترکی میں ایک گاﺅں جس کے لوگ گزشتہ 15سال سے ماہ صیام کے دوران ایک ہی دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کی ریاست ”یوزغات“ کے نواحی علاقے ”کارلی“ کے تمام مرد وخواتین ماہ صیام آتے ہی باہمی رنجشیں بھلا کر محبت و بھائی چارے کے ناقابل بیان رویے کا اظہار کرتے ہیں اور پورا ماہ صیام ایک دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ”کارلی“ ایک چھوٹا قصبہ ہے جس میں 30 گھر ہیں، گاﺅں کے تمام افراد ایک مقامی مسجد کے زیر انتظام سماجی بہبود مرکز میں افطاری سے قبل جمع ہوتے ہیں، گاﺅں کے میئر رجب ضویغو کا کہنا تھا کہ گاﺅں میں پورے ماہ صیام کے دوران روزانہ ایک کنبے کو افطاری کے انتظامات اور کھانے بنانے کی ذمے داری سونپی جاتی ہے، ان کا کہنا تھاکہ ہم ایک خاندان کے افراد کی طرح ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv